Huawei Smart Watch will launched at higher price tag

Huawei Smart Watch Will Launched At Higher Price Tag

ہوواوے کی سمارٹ واچ۔۔۔ انتہائی خوبصوت مگر انتہائی مہنگی

ہوواوے کی متعارف کرائی گئی سمارٹ واچ کی سکرین ایل جی کی اربین واچ سے بڑی ہے، اس میں اور بھی بے شمار خصوصیات ہیں۔ہوواوے واچ اس طرح ڈیزائن کی گئی ہے کہ اسے خواتین و حضرات دونوں ہی پہن سکتے ہیں۔گھڑی کے کیس کا قطر 42 ملی میٹر ہے جبکہ اس کی موٹائی 11.3 ملی میٹر ہے۔
ہوواوے واچ سیاہ، سلور اور گولڈن رنگوں میں دستیاب ہے۔گھڑی کا رسٹ بینڈ خالص لیدر اور میٹل کا ہے۔

ہوواوے واچ کے رسٹ بینڈ کو آرام سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ہوواوے نے کئی طرح کے رسٹ بینڈ بھی متعارف کرائے ہیں۔رسٹ بینڈ کی کوالٹی تو دیکھنے میں بہت اچھی ہے امید ہے کہ ان کی گرفت بھی اچھی ہوگی۔ہوواوے کا کہنا ہے کہ اس گھڑی کو کسی بھی ہاتھ میں آرام سے پہنا جا سکتا ہے ۔
ہوواوے واچ میں 1.4 انچ کی AMOLED گول سکرین ہے ۔

(جاری ہے)

سکرین کی ریزولوشن 400x400 پکسل ہے۔

روشنی اور اندھیرے میں سکرین کو آرام سے پڑھا جا سکتا ہے۔ہوواوے واچ وہ پہلی سمارٹ واچ ہے جس پر خراش سے بچاؤ کے لیے خصوصی گلاس لگایا گیا ہے۔ایپل واچ کے کچھ ماڈلز میں بھی یہی گلاس ہوگا۔
ہوواوے واچ میں اینڈریوڈ وئیر انسٹال ہو گا جبکہ اس میں دل کی دھڑکن اور صحت کو مانیٹر کرنے والے سنسرز بھی ہونگے۔ہوواوے واچ اینڈریوڈ 4.3 سے بھی مطابقت رکھتی ہے۔
اس میں موجود بلوٹوتھ 4.1 کو 10 میٹر سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہوواوے واچ میں موجود 300 ایم اے ایچ کی بیٹری ڈیڑھ سے دو دن کے عام استعمال کے لیے کافی ہے۔
ہوواوے واچ کو اس سال کے وسط میں لانچ کیا جائے گا۔ اس کی قیمت کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ افواہوں کے مطابق ہوواوے واچ کی قیمت ایک ہزار ڈالر سے زیادہ ہوگی۔ ہوواوے نے خود ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ہوواوے واچ مختلف ڈیزائن اور رنگوں میں لانچ کی جائے گی، ہو سکتا ہے کہ گولڈ ن واچ ایک ہزار ڈالر سے اس سے زیادہ میں فروخت کی جائے۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-06

More Technology Articles