Instagram will alert on screenshots of temporary messages

Instagram Will Alert On Screenshots Of Temporary Messages

عارضی ڈائریکٹ میسج کا سکرین شاٹ لینے پر اب انسٹاگرام آپ کو مطلع کرے گا

انسٹا گرام مسلسل سنیپ چیٹ کے فیچر کاپی کر رہا ہے تاہم اب انسٹاگرام نے صارفین کی پرائیویسی کو محفوظ بنانے کےلیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اب اگر کوئی بھی آپ کے عارضی ڈائریکٹ میسج کا سکرین شاٹ لے گا تو انسٹاگرام آپ کو باقاعدہ اس کی اطلاع دے گا۔ تاہم یہ نیا فیچر انسٹاگرام کے لیے جاری کی گئی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد بھیجے جانے والے پیغامات کے لیے ہے۔

(جاری ہے)


اس نئے فیچر سے اگرچہ صارفین دوسری موبائل یا ریکارڈنگ ڈیوائس سے بھی عارضی پیغامات کی ریکارڈنگ کر سکیں گے لیکن اس سے پیغامات کے سکرین شاٹ لینے کی تعداد کافی کم ہو جائے گی۔ابھی یہ فیچر چند آئی او ایس صارفین کے پاس ہی ظاہر ہو رہا ہے، اس لیے اس کی اینڈروئیڈ اور تمام صارفین تک دستیابی کے وقت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-28

More Technology Articles