Intel based Android devices will soon be able to run Windows apps via CrossOver

Intel Based Android Devices Will Soon Be Able To Run Windows Apps Via CrossOver

انٹل بیسڈ اینڈریوڈ ڈیوائس ونڈوز ایپلی کیشن چلا سکیں گی

اگر آپ اینڈریوڈ صارفین ہیں اور کوئی ونڈوز ایپلی کیشن استعمال نہ کر سکنے کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے ہی ہے۔اس سال کے آخر تک کراس اوور اور وائن اینڈریوڈ پر آجائیں گے، جس کی مدد سے کچھ اینڈریوڈ ڈیوائسز ونڈوز کی ایپلی کیشن چلا سکیں گی۔
کراس اوور اور وائن وہ ٹولز ہیں جوڈیوائس پر ونڈوز اینوائرمنٹ کو ایمولیٹ کرتے ہیں۔

لینکس اور میک کے ایسے صارفین جو ونڈوز ایپلی کیشن استعمال نہیں کر سکتے تھے، وہ ان ٹولز کی مدد سے اس ایپلی کیشن کو کامیابی سے استعمال کررہے ہیں۔
وائن(Wine) ایک اوپن سورس ونڈوز سے مطابقت رکھنے والی لیئر ہے جو دوسری ڈیوائسز اور آپریٹنگ سسٹم پر ونڈوز کی ایپلی کیشن کو چلنے میں مدد دیتی ہیں۔کراس اوور (CrossOver) وائن کا کسٹم میڈ کمرشل ورژن ہے جسے CodeWeavers نے بنایا ہے۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے کراس اوور اور وائن انٹل کے x86اور x64چپ سیٹ پر چلتےہیں۔
کراس اوور کے متبادل بھی کئی پلیٹ فارم ایسے ہیں، جو ونڈوز ایپلی کیشن کو دوسرے او ایس پر چلا سکیں مگر وہ انتہائی سست رفتار واقع ہوئے ہیں۔ بہت سی ونڈوز ایپلی کیشن ایسی ہیں جو اینڈریوڈ ڈیوائسز پر درست طریقے سے کام نہیں کرتی، کیونکہ انہیں ٹچ سکرین کے لیے اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا۔
کراس اوور اس سال کے آخر تک اینڈریوڈ کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-09

More Technology Articles