Intel-based Samsung Chromebook 2 goes official

Intel-based Samsung Chromebook 2 Goes Official

سامسنگ کی انٹل پراسیسر کے ساتھ’ ’کروم بک 2‘‘ پیش کر دی گی

سامسنگ نے بلآخر اپنی نئی انٹل بیس ’’ کروم بک2‘‘ پیش کر دی گی ہے۔اس کی قیمت 249.99 ڈالر ہوگی، یعنی تقریباََ 25ہزار روپے ۔ اس میں انٹل سیلیون پروسیسر N2840، 2GB ریم، 16GB بلٹ ان سٹوریج شامل ہے۔ جس کو بعد میں بلٹ ان مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلوٹ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔یا پھر بیرونی سٹوریج کے لیے USB 2.0 یا USB 3.0 پورٹ بھی دستیاب ہے۔

گوگل کروم بک 2

اس کی سکرین 1366x768 ریزولیشن پکسل کے ساتھ 11.6 اینچ ڈسپلے پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

ربط سازی کے لیے اس میں بلیو ٹوتھ 4.0، HDMI port، 3.5mm آڈیو جیک شامل ہے۔
اس میں دو سٹیریو سپیکرز اور 720p ویب کیم ہے۔اس کی بیٹری 4,080mAh کی ہے جو کہ 9 گھنٹوں تک کام کر سکتی ہے۔انتہائی کم قیمت کی یہ نوٹ بک گوگل کے مشہور عام کروم آپریٹنگ سسٹم پر مشتمل ہے، اسکی کم قیمت اور بہترین معیار اسکی کامیابی کی ضمانت ہیں، کیونکہ دنیا بھر میں ’’کروم بکس‘‘ کی مانگ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اور اُمید ہے کہ اس کروم بک کو بھی کافی سراہا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-10-20

More Technology Articles