iPhone 6 sales reach record 10 million in first weekend

IPhone 6 Sales Reach Record 10 Million In First Weekend

آئی فون 6اور آئی فون پلس نے فروخت کے نئے ریکارڈز بنا دئیے!!!

آج ایپل کی جانب سے انتہائی فخرکے ساتھ یہ اعلان کیا گیا ہے کہ پہلے ہفتے کے آخر میں اس کے آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس فروخت 10 ملین تک پہنچ گئی ہے ۔ کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ یہ کمپنی کے لیے نیا ریکارڈ ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ 10 ملین کا یہ سنگِ میل عبور کرنے کے باوجود ابھی تک یہ دونوں آئی فونز چین میں دستیاب نہیں ہو سکے۔

(جاری ہے)

اور مزید کتنا ٹائم یوں گزرے گا اس بارے میں بھی ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا۔


پچھلے جمعے یہ دونوں آئی فون امریکہ، آسٹریلیا، کینڈا، فرانس، جرمنی، ہانگ کانگ، جاپان، پیورٹو ریکو، سنگاپور اور برطانیہ کی مارکیٹ میں پیش کر دیے گئے تھے۔ اور آنے والے جمعے کو مزید 20 ممالک میں پیش کر دیے جائیں گے۔ایپل کے مطابق اس سال کے آخر تک اس کے دونوں آئی فونز 115 ممالک میں پیش کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-23

More Technology Articles