iPhone 7 to be released week of September 12

IPhone 7 To Be Released Week Of September 12

آئی فون 7کو 12ستمبر کے ہفتے میں لانچ کیا جائے گا

وینچر بیٹس کے رپورٹر ایوان بلاس(@evleaks) ،جسے موبائل ڈیوائس کی خبریں پہلے سے ہی لیک کرنے کے حوالے سے معتبر مخبر مانا جاتا ہے، کے مطابق آئی فون 7 کو 12 ستمبر کے ہفتے میں ریلیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس خبر سے زیر گردش افواہوں کی تصدیق ہوتی ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ آئی فون 7 کو ستمبر کے اوائل میں لانچ کیا جائےگا۔
اس سے پہلے ایوان بلا س آئی فون 7 کے ماڈل کی خبر دیتے ہوئے بتایا تھا کہ آئی فون 7 کے 2ماڈل متعارف کرائے جائیں گے جبکہ پہلے افواہیں تھیں کہ ایپل آئی فون 7 کے 3 ماڈل متعارف کرائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-23

More Technology Articles