Is gorilla glass really tough

Is Gorilla Glass Really Tough

کیا گوریلاگلاس چاقوکے سخت وار برداشت کر سکتا ہے؟

sapphire glass کی تمام تر خصوصیات کے باوجود ، مینوفیکچرز مالی طور پر اس کو استعمال کرنے سے قاصر ہیں اور کارننگ کا گوریلا گلاس بھی ابھی تک اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔۔ حال ہی جاری کردہ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح نوکیا لومیا 930 کی سکرین چاقو کے وار برداشت کرتی ہے ۔ فون میں استعمال کیا گیا گوریلا گلاس 3 سکرین کو ہر طرح کے سکریچس سے محفوظ رکھتا ہے۔

فی الحال سمارٹ فونز میں استعمال کیے جانے والے sapphire glass کی وجہ سے کی ان قیمتیں خاصی بڑھ رہی ہیں۔ایپل بھی اپنے آئی فون 6 میںsapphire glass کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اس سلسلے میں میسا، اریزونا میں اس کی پیداوار کے لیے ایک فیکٹری بھی لگائی ہے۔جو کہ اس کی ڈؤائس کے لیے sapphire glass بنائے گی۔

(جاری ہے)

ایپل نے حال ہی میں آئی فون 5 ایس کے کچھ حصوں میں بھی sapphire glass کا استعمال کیا ہے جن میں پیچھے کا کیمرہ اور ٹچ آئی ڈی فنگر پرنٹ سکینر شامل ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ سکرین کو سکریچس سے محفوظ رکھنے کے لیے وہ گوریلا گلاس پر بھروسہ نہیں کر سکتا ۔ نیچے دکھائی جانے والی ویڈیو میں گوریلا گلاس میں سکریچس کو روکنے کی خصوصیات کو دکھایا گیا ہے۔ اور اس کے کم قیمت ہونے کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-14

More Technology Articles