K Electric Received Asian Power Awards 2015 in Bangkok

K Electric Received Asian Power Awards 2015 In Bangkok

کے الیکٹرک نے بنکاک میں ہونے والے ایشین پاور ایوارڈز2015 میں پاکستان کی بہترین پاور یوٹیلیٹی آف دی ایئرکا ایوارڈحاصل کرلیا

کے الیکٹرک کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کے الیکٹرک یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس کررہی ہے کہ ادارے نے ایشین پاور ایوارڈز2015 میںپاکستان کی بہترین پاور یوٹیلیٹی آف دی ایئرکا ایوارڈحاصل کرلیا ہے۔یہ ایوارڈ گزشتہ سالوں کے دوران کے الیکٹرک کی خدمات کے لیے عالمی اداروں کی جانب سے جاری تعریف و ستائش اورکے الیکٹرک کے لیے ایک کامیابی کی علامت ہے۔



ایشین پاور ایوارڈز2015 اور سنددینے کی تقریب تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں منعقد ہوئی۔ پریس ریلیز میں فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک اس سے قبل سن2009ء میں بھی ایشین پاور میگزین کی جانب سے دو ایوارڈز ’بیسٹ فاسٹ ٹریک پروجیکٹ اِن ایشیا‘اور ’ایشین پاور پلانٹ آف دی ایئر‘حاصل کر چکا ہے۔

(جاری ہے)



اس پر وقار موقع پر کے الیکٹرک کے سی ای او جناب طیب ترین نے کہا،’’عالمی سطح پر کے الیکٹرک کیلئے پاکستان کی جانب سے ایک ممتاز پاور یوٹیلیٹی کے طور تسلیم کیا جانا انتہائی فخر کی بات ہے ۔

کے الیکٹرک نے خود کو سب سے منفرد نظر آنے کے لیے سخت محنت کی ہے اور یہ ایوارڈ حاصل کرنا ادارے اور ملک کے لیے بھی قابل فخر ہے۔یہ اعتراف کے الیکٹرک کے کراچی اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کو مزید تقویت دیتا ہے۔ ‘‘

ایشین پاور ایوارڈز 2015کی تقریب ہر سال ایشین پاور میگزین کی جانب سے منعقد کی جاتی ہے جوایشیا کاایک بلند پایہ میگزین ہے۔
میگزین کا موضوع پاور جنریشن اور اس حوالے سے دنیا بھر میں ہونے والی نت نئی ایجادات ہے۔ سن 2005ء میں اپنے آغاز کے وقت سے اب تک ایشین پاور ایوارڈز ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے پاور انڈسٹری کے کلیدی کرداروں کی کارکردگی کا اعتراف کیا جاتا ہے اور اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے والوںاوربہترین مشقوں کا اعتراف کیا جاتا اور سراہا جاتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-04

More Technology Articles