Karachi Police and Ufone launch Emergency Alert Code for schools

Karachi Police And Ufone Launch Emergency Alert Code For Schools

کراچی پولیس نے سکولوں کے لیے ایمرجنسی الرٹ سسٹم متعارف کرادیا

کراچی پولیس نے یوفون کے اشتراک سے سکولوں میں ایمرجنسی سیکورٹی الرٹ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔اس سسٹم کے تحت ایک کلک میں پولیس کو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کی اطلاع دی جا سکے گی۔
اس سسٹم کی سب سے اچھی بات اس کا مفت ہونا ہے۔ بیلنس نہ ہونے کی صورت میں بھی مدد کے لیے پولیس کو ایمرجنسی الارم دیا جا سکے گا۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کےلیے سمارٹ فون کا ہونا ضروری نہیں، عام فیچر فون رکھنے والے صارفین بھی یوفون کی سم کے ساتھ اس کو استعمال کر سکیں گے۔

اس الرٹ سسٹم کے تحت کراچی پولیس سکولوں اور تعلیمی اداروں کے موجودہ سٹاف کے یوفون نمبر اپنے پاس درج کرے گی، اس کے علاوہ جو کوئی بھی اس سہولت کو حاصل کرنا چاہے اسے ایک فارم پر کر کے پولیس اسٹیشن جمع کرانا ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس فارم میں نام اور پتے کی تفصیلات درج ہونگی۔ فارم آن لائن یا کسی بھی پولیس اسٹیشن سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ایمرجنسی کی اطلاع دیتے ہی قریبی پولیس سٹیشن میں سکول اور اطلاع دینے والے کا نام پتہ چل جائے گا جس کے بعد بروقت کاروائی کر کے بڑے نقصان سے بچا جا سکے گا۔

یوفون نے ایک پورٹل بھی بنایا ہے جس کی مدد سے پولیس ڈیپارٹمنٹ اس الرٹ سسٹم کو مانیٹر کرے گا۔
اس سے پہلے پنجاب پولیس نے بھی یوفون کے تعاون سے ایسا ہی الرٹ سسٹم متعارف کرایا تھا(تفصیلات اس صفحے پر)

تاریخ اشاعت: 2015-03-05

More Technology Articles