Lahore Orange Metro Train to take leap from Raiwind

Lahore Orange Metro Train To Take Leap From Raiwind

لاہور میں اورنج میٹرو ٹرین پروجیکٹ کے معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی

چین کے صدر کی آمد سے پہلے ہی اورنج میٹرو ٹرین کے حوالے سے خبریں سامنے آ گئی تھی(تفصیلات اس صفحے پر).حکومت پنجاب اورچین کے مابین 1.6ارب ڈالر کی لاگت سے لاہور میں اورنج میٹرو ٹرین پراجیکٹ مکمل کرنے کے حوالے سے تمام معاملات طے پا گئےہیں۔ اس منصوبے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شر یف نے ذاتی طور پر بہت دلچسپی لی۔ 27.1 کلو میٹر طویل لائن پر 26سٹیشنز بنائے جائیں گے ۔یہ منصوبہ7مقامات سے مرحلہ وار شروع کر کے مکمل کیا جائے گا۔ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ پر درج ذیل مرحلوں میں کام ہوگا۔
1.

سٹیبلنگ یارڈ رائے ونڈ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک
2. ٹھوکر نیاز بیگ سے جی پی او چوک تک
3. جی پی او چوک سے چوبرجی تک کام کیا جائے گا پھر یہ کام لیک روڈ، ایڈورڈ روڈ، استاد اللہ بخش روڈ سے ہوتا ہوا مکمل ہو گا
4. جی پی او سے قلعہ گجر سنگھ
5. قلعہ گجر سنگھ سے بوہڑ والا چوک تک پھر نکلسن روڈ پر
6. بوہڑ والا چوک سے سلطان پورہ
7. سلطان پورہ سے ڈیرہ گوجراں تک جی ٹی روڈ

منصوبہ کے تحت 465.8 ملین ڈالر سول ورکس، 773.4 ملین ڈالر رولنگ اسٹاک/سگنلز/و دیگر سسٹمز کے لیے مختص کئے جائیں گے جبکہ 328.4 ملین ڈالر کنسلٹنسیز (Consultancies) کی مد میں رکھے جائیں گے۔

(جاری ہے)


پاک چین معاہدے کے تحت انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ بھی لاہور میں اپنی پہلی شاخ کھولے گا

تاریخ اشاعت: 2015-04-20

More Technology Articles