Last Day for Pebble Time on Kickstarter, Surpasses $20 Million in Funding

Last Day For Pebble Time On Kickstarter, Surpasses $20 Million In Funding

کک سٹارٹر پر پیبل کا آخری دن

پیبل ٹائم، پیبل کی اگلی سمارٹ واچ کا نام ہے۔ پیبل نے چند دن پہلے ہی پیبل ٹائم کا اعلان کیا تھا۔ کک سٹارٹر پر 5 لاکھ ڈالر جمع کرنے کا حدف صرف 17 منٹ میں پورا ہو گیا(تفصیلات اس صفحے پر)
اس مہم کے آخر دن تک پیبل نے 2 کروڑ ڈالر سے زیادہ فنڈز جمع کیے اور کک سٹارٹر کی پہلی ایسی کمپنی بن گئی جسے اتنا سپورٹ کیا گیا۔


پیبل ٹائم کو مئی میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ پیبل ٹائم سٹیل کو جولائی میں لانچ کیا جائے گا۔ خصوصیات کے اعتبار سے دیکھا جائے تو پیبل ٹائم میں رنگین سکرین، مائیکروفون، 7 دن تک کی بیٹری ٹائمنگ، سلم ڈیزائن، 22 ملی میٹر واچ بینڈڈیزائن، واٹرپروف، سٹیپ ٹریکنگ اور زبانوں کی سپورٹ موجود ہے۔ پیبل ٹائم کی قیمت 179 ڈالر ہے جبکہ پیبل سٹیل کو 250 ڈالر کی قیمت پر متعارف کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)


خصوصیات
• رنگین سکرین، ہر وقت آن، دن کی روشنی میں بھی قابل مطالعہ، بیک لائٹ
• 7 دن کی بیٹری ٹائمنگ
• مائیکروفون
• سلم ڈیزائن
• ٹائم لائن انٹرفیس
• 22 ملی میٹر کا کوئی بھی معیاری واچ بینڈ استعمال کیا جا سکتا ہے
• واٹر پروف اور پائیدار
• ٹچ بٹن
• سائیلنٹ وائیبریٹنگ الارم
• سٹیپ ٹریکنگ
• زبانوں اور انٹرنیشنل کیریکٹر کی سپورٹ(جلد ہی چینی زبان کی سپورٹ بھی ہوگی)
پیبل ٹائم کے کک سٹارٹر پیج کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-28

More Technology Articles