Lenovo announces 1st quarter financial results

Lenovo Announces 1st Quarter Financial Results

لینوو نے سال کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کردیئے

دنیا کی صف اول کی ٹیکنالوجی گروپ لینوو نے 30 جون 2016 کو اختتام پذیر ہونے والی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیکنالوجی گروپ کی سہ ماہی آمدن گزشتہ سال کے مقابلے میں چھ فیصد اضافے سے 10.1 ارب ڈالر رہی۔ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں اس بار آمدن میں 10فیصد اضافہ ہوا۔ پہلی سہ ماہی کی قبل از ٹیکس آمدن گزشتہ سال کے مقابلے میں 297 فیصد اضافے سے 206 ملین ڈالر رہی۔

خالص آمدن گزشتہ سال کے مقابلے میں 64 فیصد اضافے سے 173 ملین ڈالر رہی۔
لینوو کی پہلی سہ ماہی کی مالیاتی کارکردگی ایسے وقت سامنے آئی ہے جب اہم مارکیٹوں میں یا تو سست روی دیکھی جارہی ہے یا پھر گزشتہ سال کے مقابلے میں انڈسٹری تنزلی کا شکار ہے۔ پرسنل کمپیوٹرز کی مارکیٹ 4.1 فیصد کمی جبکہ ٹیبلٹ کی فراہمی میں 11.1 فیصد کمی آچکی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سرور کی انڈسٹری کی فراہمی بھی بنیادی طور پر برقرار رہی جبکہ اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا۔

اسی دوران آر ایم بی کرنسی میں بھی تنزلی جاری رہی جس سے اس سہ ماہی کے دوران مجموعی ترقی کے مواقع محدود ہوئے۔
لینوو کے چیئرمین اور سی ای او یوانکنگ یانگ نے بتایا، "اگرچہ میکرو اکانومی اور ہماری انڈسٹریز بدستور چیلنجنگ ہے جس کے باعث ہماری آمدن میں کمی واقع ہوئی۔ ہمارے پی سی بزنس نے شاندار منافع حاصل کیا جبکہ ہمارا اسمارٹ فون کا بزنس گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں مستحکم رہا۔
پرسنل کمپیوٹرز میں آگے بڑھتے ہوئے ہم زیادہ ترقی والے شعبوں پر توجہ دیں گے اور انڈسٹری میں برتری کے ذریعے اپنی ترقی دوبارہ حاصل کریںگے ۔ اسمارٹ فونز میں ہم جدید، مختلف مصنوعات میں برتری سے فائدہ اٹھائیں گے اور زیادہ قیمت کی اہمیت متعین کرنے والے طریقے سے ترقی لانے کے ساتھ اسے اپنے بزنس کے گرد لانا ہے۔ ڈیٹا سینٹرز میں ہم ہائپر کنورجڈ ٹیکنالوجی میں وسعت لانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ہائپر اسکیل بزنس کے منافع میں بہتری لانا ہے۔
"
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کا مجموعی منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد کمی سے 1.5 ارب ڈالر رہا جس کے ساتھ مجموعی مارجن 15.3 فیصد رہا۔ اس سہ ماہی کے لئے قبل از ٹیکس آپریٹنگ آمدن گزشتہ سال کے مقابلے میں 97 فیصد اضافے سے 281 ملین ڈالر ہوگئی۔ اس سہ ماہی کے لئے بنیادی فی شیئر آمدن 1.57 سینٹس رہی۔ خالص قرضے 30 جون 2016 کو مجموعی طور پر 1.2 ارب ڈالر رہے۔

لینوو کے پی سی اینڈ اسمارٹ ڈیوائس بزنس گروپ (پی سی ایس ڈی) میں پرسنل کمپیوٹرز اور ٹیبلٹس میں شامل ہیں۔ اس سہ ماہی کی سیلز 7 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد کم رہیں۔ قبل از ٹیکس آمدن گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.4 فیصد اضافے سے 370 ملین ڈالر رہی ۔ پری ٹیکس آمدن کا مارجن 5.3 فیصد پر مستحکم رہا جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.5 پوائنٹس زیادہ رہے جس میں اہم کردار چین میں اچھے مارجن اور لاطینی امریکہ و برازیل کے پی سی بزنس کے منافع میں اضافے نے ادا کیا۔
لینوو مسلسل تیرویں سہ ماہی میں 21.1 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ منافع کے اعتبار سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔ یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ خطے کے علاوہ ہر جغرافیہ سے اسے فائدہ ہوا۔ اس سہ ماہی میں اس نے 13.2 ملین پرسنل کمپیوٹرز کی فراہم کیں جو 2.3 فیصد کم رہیں ۔ ٹیبلٹ کا بزنس دوہرے ہندسے کی ترقی کے ساتھ منافع بخش رہا۔ لینوو کی جانب سے دنیا بھر میں پی سی مارکیٹ شیئر کا 30 فیصد حاصل کرنے کے ہدف کی جانب مستحکم پیش رفت جاری ہے۔

موبائل بزنس گروپ (ایم بی جی) میں موٹرولا اور لینوو کے برانڈڈ موبائل فونز شامل ہیں۔ لینوو کی سہ ماہی سیلز گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد کمی سے 1.7 ارب ڈالر رہیں۔ ایم بی جی کا مجموعی قبل از ٹیکس نقصان 206 ملین ڈالر رہا جس کے ساتھ قبل از ٹیکس منافع کا مارجن منفی 12.1 فیصد رہا۔ زیادہ قیمتوں والی مصنوعات کے باعث قبل از ٹیکس منافع مارجن گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.9 پوائنٹس تک چلا گیا۔
پہلے سے بہتر پروڈکٹ پورٹ فولیو کے ساتھ موٹو زیڈ اور موٹو موڈز شامل ہیں اور وہ چین میں اپنا راستہ بنا رہے ہیں اور یوں موبائل بزنس تیزی سے ترقی کررہا ہے۔

ڈیٹا سینٹر بزنس گروپ (ڈی سی جی) میں سرورز، اسٹوریج، سافٹ ویئر اور سروسز شامل ہیں جنہیں لینوو تھنک سرور اور سسٹم ایکس برانڈز کے ذریعے فروخت کیا جاتا ہے، اس کی فروخت ایک فیصد اضافے سے 1.1 ارب ڈالر رہیں۔
ڈی سی جی گروپ بدستور چین میں نمبر ایک مارکیٹ شیئر رکھتا ہے جہاں گزشتہ سال کے مقابلے میں ریونیو میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔ گروپ کے اکاؤنٹس سیلز گروپ کے ذریعے 500 بڑے کلائنٹس کو خدمات فراہم کی جاتی ہیں جس کے باعث گزشتہ سال کے مقابلے میں آمدن میں 45 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ان صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا جنہوں نے پہلے لینوو سے کبھی خریداری نہیں کی۔

چین میں لینوو کی مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی فروخت 9.8 فیصد کمی سے 2.9 ارب ڈالر رہی جس میں کمپنی کی دنیا بھر میں فروخت 28.4 فیصد رہی۔ قبل از ٹیکس منافع کا مارجن 4.8 فیصد پر ہموار ہے جبکہ پی سی کی طلب میں کمی آئی ہے۔ موبائل بزنس کے پورٹ فولیو میں کامیابی کی وجہ زیادہ مالیت کی حامل مصنوعات کی جانب پلٹنا ہے اور صارفین کے استعمال بہتری لانا ہے جبکہ لینوو کے زوک زیڈ 2 کے کامیاب آغاز پر مارکیٹ سے ابتدائی طور پر مثبت فیڈ بیک ملا ہے۔
چین کے ڈیٹا سینٹر کی آمدن گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد بہتر رہی۔
ایشیاء پیسفک خطے میں لینوو نے دنیا بھر میں 16.7 فیصد کے ساتھ 1.7 ارب ڈالر کی سیلز حاصل کیں جبکہ قبل از ٹیکس منافع کا مارجن 1.2 پوائنٹس سے کم ہوکر 1 فیصد ہوگیا جس کی بڑی وجہ جاپان کی پرسنل کمپیوٹر کی مارکیٹ میں سکڑاؤ اور کرنسی میں غیریقینی صورتحال ہے۔ ایشیا پیسفک بزنس کا پی سی مارکیٹ شیئر 0.4 پوائنٹس کے اضافے سے 16.4 فیصد ہوگیا ہے ۔
موبائل بزنس نے اہم مارکیٹوں میں نمایاں ترقی کی جن میں بھارت اور انڈونیشیا شامل ہیں جبکہ ڈیٹا سینٹر گروپ کی جانب سے بہتر منافع پر کام کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیٹا سینٹر بزنس میں نئی لیڈرشپ اور بزنس مینجمنٹ سسٹمز میں مستحکم آمدنی حاصل ہوئیں۔
لینوو نے یورپ، مشرق وسطی اور افریقہ (ای ایم ای اے) میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال کی پہلی سہ ماہی کی مجموعی سیلز میں 7.3 فیصد کمی سے 2.5 ارب ڈالر حاصل کئے، کمی کی بڑی وجہ آپریشنل اور میکرو اکنامکس چیلنجز ہیں۔
ای ایم ای اے لینوو کی عالمی مجموعی سیلز کا 24.5 فیصد حصہ رکھتا ہے۔ اس کا پری ٹیکس منافع کا مارجن دو فیصد کم رہا جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.5 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ موبائل کے پورٹ فولیو میں نئی مصنوعات کے مارکیٹ میں آنے کے باعث گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں اس بار صورتحال برقرار رہی ۔ ڈیٹا سینٹر کا بزنس بدستور گزشتہ سال کے مقابلے میں چیلنجنگ رہا جس کی آمدن اور مارجن میں کمی آئی۔

امریکاز میں لینوو نے گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سہ ماہی میں 6.6 فیصد سیلز کی کمی سے تقریبا 3 ارب ڈالر حاصل کئے ۔ اس سے لینوو کی مجموعی عالمی سیلز میں 30.4 فیصد نمائندگی ہوتی ہے۔ پی سی مارکیٹ کا شیئر گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.4 فیصد اضافے سے 14.4 فیصد ہوگیا جس میں شمالی امریکہ کی شاندار ترقی اور لاطینی امریکہ میں بہتری بالخصوص برازیل کا اہم کردار رہا۔ شمالی امریکہ میں موبائل کی فراہمی میں کمی آگئیں تاہم لاطینی امریکہ میں مستحکم رہا۔ ڈیٹا سینٹر بزنس نے سیلز کے صحیح ماڈلزپر کام کیا جبکہ اس دوران کاروبار پر دباؤ ڈالنے کے لئے بھرپور مسابقت رہی۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-23

More Technology Articles