Lenovo Mobile will merge into Motorola, and then disappear

Lenovo Mobile Will Merge Into Motorola, And Then Disappear

لینوو موبائل اب موٹرولا میں ضم ہو جائے گی

خبروں کے مطابق موبائل فون بنانے والی کمپنی لینوو موبائل نے خود کو موٹرولا میں ضم کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے۔لینوو موبائل گروپ کے صدر چن ژوڈونگ کے مطابق لینوو موبائل بتدریج موٹرولا کا حصہ بن جائے گا۔اس کے بعد لینوو موبائل کی بطور علیحدہ کمپنی کے شناخت ختم ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

لینوو موبائل کے صدر نے کہا کہ نئے تنظیمی ڈھانچے کی معلومات بھی جلد جاری کر دی جائیں گے۔
لینوو نے 2014 میں گوگل سے موٹرولا کو خرید لیا تھا، اور اب لگتا ہے کہ موٹرولا کے ایگزیکٹو ہی کمپنی چلائیں گے۔لینوو کا آنے والا زک زیڈ 1(
تفصیلات اس صفحے پر) نئی کمپنی کا فلیگ شپ بن جائے گا جبکہ موٹرولا انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہائی اینڈ فون متعارف کراتا رہے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-27

More Technology Articles