Lenovo rolls out new sub-$200 tablets, two with Dolby Atmos

Lenovo Rolls Out New Sub-$200 Tablets, Two With Dolby Atmos

لینوو نے تین نئے ٹیبلٹ متعارف کرا دئیے

لینوو ابھی تک سپر فش سکینڈل سے نہیں سنبھلا، جس نے اس کے ڈیسک ٹاپ پی سی ڈویژن کو ہلا کر رکھ دیا ہے، مگر اس کے باوجود لینوو نے موبائل ورلڈ کانگرس میں تین نئے ٹیبلٹ متعارف کرائے ہیں۔لینوو ٹیب 2 اے 10(Lenovo Tab 2 A10) اور لینوو ٹیب 2 اے 8 (Lenovo Tab 2 A8) اینڈریوڈ اے سیریز کے ٹیبلٹ ہیں جبکہ لینووMIIX300 (Lenovo MIIX 300) اُن کے لیے ہے جنہیں ونڈوز آپریٹنگ سسٹم اچھا لگتا ہے۔

ان تینوں ٹیبلٹ کی سب سے اہم خصوصیت ان کا سستا ہونا ہے۔ تینوں کی قیمت 200 ڈالر تک ہے۔ قیمت کے علاوہ بھی ان میں کافی فیچرز ہیں۔ ان میں سب سے بہتر ٹیبلٹ لینوو ٹیب 2 اے 10 ہے جو تفریحی مقاصد کے لیے بنایا گیا ہے۔اس میں 10.1 انچ کی فل ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلے سکرین ہے، اس کے علاوہ اس میں بہترین ساؤنڈ کوالٹی کے لیے ڈولبی ایٹموس(Dolby Atmos) ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اے 10 کا وزن 509 گرام اور اس می موٹائی 8.9 ملی میٹر ہے۔اینڈریوڈ 4.4 کٹ کیٹ کو اس سال کےآخر میں لولی پاپ پر بھی اپ گریڈ کیا جا سکے گا۔اس ٹیب میں میڈیا ٹیک کا کواڈ کور پراسیسر ، ڈوئل بینڈ وائی فائی اور 8 میگا پکسل کیمرہ ہے۔امریکی کے علاوہ دوسرے ممالک میں اس کا ایل ٹی ای ورژن بھی جاری کیا جائے گا۔

7200 ایم اے ایچ بیٹری کی بدولت یہ ٹیب 10 گھنٹے تک چل سکے گا۔

ٹیب 2 اے 10 اپریل سے 199 ڈالر میں فروخت ہوگا اور پرل وائیٹ اور مڈنائٹ بلیو رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ ٹیب 2 اے 8 بھی اے 10 کی طرح ہی ہے مگر اس کی سکرین تھوڑی چھوٹی ہے۔اس میں 8 انچ کی ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلے سکرین ہے۔اس کا وزن صرف 360 گرام ہے۔اے 8 میں بھی بہترین ساؤنڈ کوالٹی کےلیے ڈولبی ایٹموس ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔مگر اس کی بہترین ساؤنڈ کوالٹی کا مزہ ہیڈفون میں آتا ہے کیونکہ اس میں اے 10 کی طرح پاورفل سپیکر استعمال نہیں کیے گئے۔
اے 8 میں میڈیا ٹیک کواڈ کور پراسیسر ہے جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ میں 32 جی بی تک کا کارڈ لگایا جا سکتا ہے۔ اس میں ڈوئل بینڈ وائی فائی اور 5میگا پکسل رئیر کیمرہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ اے 8 کی خاص بات اس کے انٹرنیشنل ورژن میں ایل ٹی ای اور ڈوئل سم سلاٹ ہے جس کی مدد سے اسے بطور فون بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ 8 انچ کایہ فون ہی چہرے سے بڑا ہوگا تاہم ہینڈفری سے وائس کال کے مزے ضرور لیے جا سکتے ہیں۔

اے 8 کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں اینڈریوڈ 5.0 لولی پاپ انسٹال ہے۔ ٹیب 2 اے 8 جون میں 129 ڈالر میں دستیاب ہوگا۔ ڈوئل سم کارڈ سلاٹ کا انٹرنیشل ورژن 179 ڈالر میں فروخت ہوگا۔ یہ گہرے سیاہ، پرل وائیٹ ،مڈنائٹ بلیو اور نیون پنک رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ تیسرا ٹیبلٹ MIIX 300 ہے۔اس ونڈوز ٹیبلٹ میں 8 انچ آئی پی ایس ڈسپلے سکرین ہے۔ MIIX 300میں انٹل ایٹم کواڈ کور پراسیسر، 5 میگا پکسل رئیر کیمرہ، 64 جی بی انٹرنل سٹوریج، مائیکروس ایس ڈی سلاٹ کارڈ اور وائی فائی بھی شامل ہے۔

اس موبائل فون میں ونڈوز 8.1 انسٹال جسے بعد میں ونڈوز 10 پر اپ گریڈ کیا جا سکتاہے۔اس کے ساتھ ہی اس میں آفس 365 بھی ہو گا جسے مفت میں ایک سال تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 149 ڈالر کے عوض MIIX 300 لینوو کاسستا ترین ونڈوز ٹیبلٹ ہو گا جو صارفین کے لیے جولائی میں دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-02

More Technology Articles