LG confirms February 21 unveiling for the G5

LG Confirms February 21 Unveiling For The G5

ایل جی جی 5، 21 فروری کو لانچ ہوگا

سام سنگ گلیکسی ایس 7 کی طرح ایل جی کا آنے والا فون جی 5 بھی خبروں اور افواہوں کا مرکز بنا رہا تھا۔ تاہم اب ایل جی نے تصدیق کی ہے کہ یہ سمارٹ فون موبائل ورلڈ کانگرس کے موقع پر لانچ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)


جنوبی کوریا کی کمپنی، ایل جی، نے اپنے شوشل میڈیا کاؤنٹ کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ جی 4 کا جانشین 21 فروری کو لانچ کیا جائے گا۔
دلچسپ بات یہ ہےکہ سام سنگ کا فلیگ شپ گلیکسی ایس 7 بھی اسی دن لانچ ہوگا۔ پچھلے ماہ ایل جی کے ایگزیکٹیو نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اس سال وہ سام سنگ کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-04

More Technology Articles