LG super thin OLED screen sticks to your wall

LG Super Thin OLED Screen Sticks To Your Wall

ایل جی کی سب سے پتلی او ایل ای ڈی

پاکستان میں بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی چلے تو ان کا سائز اتنا بڑا تھا کہ اس سائز کے ڈربے میں درجن بھر مرغیاں پال لی جائیں۔ اس کے بعد رنگین ٹی وی آئے تو سائز بھی چھوٹا ہونا شروع ہوا۔ ابھی کل ہی کی بات لگتی ہے کہ لوگ ٹی وی کو بھول کر ایل سی ڈی لینے لگے۔ پھر او ایل ای ڈی کا زمانہ بھی آ گیا۔

(جاری ہے)


او ایل ای ڈی کا مقابلہ اگر شروع کے ٹی وی سے کیا جائے تو ایک پرانے ٹی وی میں سو سے زیادہ او ایل ای ڈی سما جائیں۔

او ایل ای ڈی کے سائز میں جو رہی سہی کسر تھی وہ ایل جی نے پوری کر دی۔ ایل جی حیرت انگیز طور پر انتہائی پتلی او ایل ای ڈی متعارف کرانے والا ہے۔اس او ایل ای ڈی کا سائز 55 انچ ہوگا۔ اس ایل ای ڈی کی موٹائی صرف 0.04انچ اور وزن 4.2 پاؤنڈ ہے۔اسے دیوار پر ایک مقناطیسی میٹ کے ذریعے لگایا جائے گا۔
ایل جی نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ ان اوایل ای ڈی کی پروڈکشن کب شروع کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-20

More Technology Articles