LG unveils QHD plus display

LG Unveils QHD Plus Display

ایل جی G6 میں 18:9ریشو کے ساتھ 5.7 انچ ڈسپلے متعارف کرایا جائے گا

ایل جی ڈسپلے نے ااپنے جدید ترین موبائل ڈسپلے کاعلان کیا ہے۔ یہ ڈسپلے 18:9 ایسپکٹ ریشو کو سپورٹ کرے گا، جو سمارٹ فون میں پہلی بار متعارف کرایا گیا ہے۔ اس ڈسپلے کی ریزولوشن 2880x1440پکسل ہے۔ اسے QHD+ کا نام دیا گیا ہے۔ 5.7 انچ کا یہ ڈسپلے ایل جی G6 میں متعارف کرایا جائے گا۔
یہ نیا پینل ایل جی کی نئیin-TOUCH ٹیکنالوجی کی بدولت پہلے سے زیادہ پتلا اور ہلکا ہے۔

کیو ایچ ڈی پلس ماڈیول بھی کافی پتلا ہے۔

(جاری ہے)

ایل جی کا کہنا ہے کہ یہ ایک ملی میٹر موٹا ہے۔
اس سے بیزل بھی اوپر سے 0.0 ایم ایم (20 فیصد) اور دائیں اور بائیں سے 0.54 ایم ایم (10 فیصد) کم ہوگئی ہے۔اس ڈسپلے سے ایل جی جی 6 کو اپنے مقابلے پر دوسرے سمارٹ فون پر خاصی برتری حاصل ہوجائے گی۔
صارفین کی طرف سے بڑی سکرین کی طلب بڑھنے سے ایل جی نے اس ڈسپلے کو 18:9 ایسپکٹ ریشو کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔
یہ ڈسپلے دھوپ میں 10 فیصد اور بیٹری کے استعمال میں 30 فیصد بہتر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-11

More Technology Articles