Li fi Could Make Your Internet 100 Times Faster Than WiFi

Li Fi Could Make Your Internet 100 Times Faster Than WiFi

لائی فائی ۔ وائی فائی سے بھی 100 گُنا تیز رفتار انٹرنیٹ

لائی فائی، وائی فائی کی متبادل اور اس سے بھی زیادہ تیز رفتار ٹیکنالوجی ہے۔ لائی فائی کی سپیڈ وائی فائی سے 100گُنا زیادہ تیز ہے۔
اس ٹیکنالوجی کو 2011 میں یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے پروفیسر ہیرالڈ ہاس نے ایجاد کیا تھا۔لائی فائی میں ایسی ایل ای ڈیز استعمال کی جاتی ہیں، جونیٹ ورک پر ڈیٹا بھیجنے کے لئے ایک نینو سیکنڈ میں سوئچ آن یا آف ہوسکے۔


ہیرالڈ ہاس نے اس سے پہلے ثابت کیا تھا کہ صرف ایک ایل ای ڈی کی روشنی سے پورے موبائل ٹاور سے زیادہ ڈیٹا بھیجا جا سکتا ہے۔
حال ہی میں ایسٹورنین آفسز اور انڈسٹریل سنٹرز میں ہونے والے تجربات میں پتہ چلا کہ لائی فائی کی مدد سےکھلے علاقے 1 جی بی پی ایس کی سپیڈ حاصل کیا جا سکتی ہے۔اس زبردست سپیڈ پرصارفین ہائی ڈیفی نیشن فلموں کو چند سیکنڈوں میں ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


اس سے پہلے لیبارٹری کے ماحول میں لائی فائی سے 224 جی بی پی ایس کی رفتار حاصل کیا جا چکی ہے۔لائی فائی کے سگنلز چونک روشنی کی صورت میں سفر کرتے ہیں اور روشنی دیوار کے پار نہیں جا سکتی اس لیے لائی فائی کی رینج محدود ہوجاتی ہے، اسے چاردیواری کےبیچ یا کھلے میں جہاں تک روشنی جا سکے، وہاں تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔لائی فائی کی کوریج جہاں محدود ہے وہیں محفوظ بھی ہے۔
لائی فائی کو ایک کمرے میں یا ایل ای ڈی بلب کی روشنی کی حد تک استعمال کیا جا سکتا ہے، اس لیے یہ زیادہ محفوظ ہے۔لائی فائی نیٹ ورک بنانے کے لیے گھروں میں ایل ای ڈی بلب لگانا راؤٹر خریدنے سے سستا ہے۔
اس وقت بہت سی ائیرلائن فلائٹس کے دوران انٹرنیٹ کے لیے لائی فائی کے تجربات کر رہی ہیں جبکہ انٹیلی جنس ادارے بھی نیٹ ورک کےلیے لائی فائی کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
یہ ٹیکنالوجی اگلے چند سالوں میں عام ہوجائے گی لیکن عوام کی پہنچ میں آنے کے لیے اسے چار پانچ سال اور لگیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-26

More Technology Articles