Libyan swimmer crowdfunds her way to the Summer Olympics in Rio

Libyan Swimmer Crowdfunds Her Way To The Summer Olympics In Rio

کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ نے لیبیا کی تیراک کو اولمپکس میں پہنچا دیا

لیبیا سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ دانیا ہاگل نے اگست میں ریو میں ہونے والے 2016 گرما اولمپکس میں شرکت کرنے کےلیے کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ سے مدد لی۔

(جاری ہے)

دانیا کو جب احساس ہوا کہ خراب معاشی حالات کی وجہ سےلیبین سوئمنگ فیڈریشن اس کے اولمپکس کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتی تو اس نے کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر فنڈریزنگ کافیصلہ کیا۔گو فنڈ می پر شروع کی گئی اس مہم کے دوران دانیا نے کامیابی سے ریو اولمپکس کے اخراجات جو 7700 ڈالر بنتے ہیں جمع کر لیے۔ دانیا نے یہ رقم ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں جمع کی ہے۔
2011 کے انقلاب کے بعد دانیا لیبیا کی پہلی خاتون تیراک ہے ، جو اولمپکس میں شرکت کرے گی۔

Libyan swimmer crowdfunds her way to the Summer Olympics in Rio
تاریخ اشاعت: 2016-07-26

More Technology Articles