MediaTek upcoming Helio X30 chipset

MediaTek Upcoming Helio X30 Chipset

میڈیا ٹیک ہیلیو ایکس 30

میڈیا ٹیک کو عام طور پر سستے سمارٹ فونز اور ٹیبلٹ کے لیے سستے چپ سیٹ بنانے والی کمپنی کے طور پر جانا جاتا ہے۔تاہم یہ بھی نظر آ رہا ہے کہ تائیوان کی یہ کمپنی میڈیا ٹیک مارکیٹ میں جگہ بنانے کے لیے اعلیٰ ٹیکنالوجی پر بھی کام کر رہی ہے۔
میڈیا ٹیک نے ہائی اینڈ سمارٹ فون مارکیٹ کی طرف اپنا پہلا قدم تب بڑھایا جب اس نے ہیلیو ایکس 10(Helio X10) چپ سیٹ متعارف کرایا۔

اس کے بعد میڈیا ٹیک نے مئی میں ہیلیو ایکس 20 (Helio X20) چپ سیٹ متعارف کرایا(تفصیلات اس صفحے پر)۔ ایکس 20 میں میڈیا ٹیک نے پہلی بار 10 کور متعارف کرائیں۔ہیلیو ایکس 20 چپ سیٹ کی پہلی ڈیوائس اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں ہی مارکیٹ میں آئے گی۔ اب تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ میڈیا ٹیک نے ابھی سے ہیلیو ایکس 30(Helio X30) پر کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)


چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلیو ایکس 30 ، میڈیا ٹیک ہیلیو ایکس 20 سے بہت زیادہ بہتر اور تیز رفتار ہوگا۔ہیلیو ایکس 20 چپ سیٹ میں ٹرائی کلسٹر سی پی یو سے مربوط کیا گیاہے۔ چپ میں 4 اے آر ایم کورٹیکس اے 53 کورز کی کلاک سپیڈ 1.4 گیگا ہرٹز ہے، 4 اے آر ایم کورٹیکس اے 53 کی کلاک سپیڈ 2.0 گیگا ہرٹز ہے جبکہ 2 کور اے آر ایم کورٹیکس اے 72 کورز کی کلاک سپیڈ 2.5 گیگا ہرٹز ہے۔
۔ اگر نئی اطلاعات پر یقین کیا جائے تو میڈیا ٹیک ہیلیو ایکس 30 میں ڈیکا کور سی پی یو کے کواڈ کلسٹر ڈیزائن میں 2 اے آر ایم کورٹیکس اے 53 جن کی کلاک سپیڈ 1 گیگا ہرٹز، 2 اے آر ایم کورٹیکس اے 53 کی کلاک سپیڈ 1.5گیگا ہرٹز، 2 کورٹیکس اے 72 کی کلاک سپیڈ 2 گیکا ہرٹز اور4 طاقتور اے آر ایم کورٹیکس اے 72 کی کلاک سپیڈ 2.5گیگا ہرٹز ہوگی۔
جی پی یو میں دیکھا جائے تو ہیلیو ایکس 30 میں اے آر ایم کا Mali-T880جی پی یو ہو گا۔ایک افواہ یہ بھی ہے کہ ہیلیو ایکس 30 میں 4 جی بی ایل پی ڈی ڈی آر 4 ریم ہوگی۔
ابھی تک ہیلیو ایکس 30 کے منظر عام پر آنے کے حوالے سے کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی، تاہم امید ہے کہ یہ 2016 کی پہلی سہ ماہی میں ہی منظر عام پر آئے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-05

More Technology Articles