Microsoft agrees to stop suing Asus in return for pre installing Office on Android devices

Microsoft Agrees To Stop Suing Asus In Return For Pre Installing Office On Android Devices

مائیکروسافٹ نے اسوس پر مقدمہ ختم کردیا

مائیکروسافٹ نے اپنے بلاگ پر جاری کیے گئےبیان میں بتایا ہے کہ اسوس اور مائیکروسافٹ ایک دوسرے کے خلاف قانونی جنگ ختم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ دونوں کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے ، جس کےمطابق مستقبل میں اسوس اپنے اینڈریوڈ فون اور ٹیبلٹ میں پہلے سے مائیکروسافٹ آفس انسٹال کرے گا۔

(جاری ہے)

اسوس اور مائیکروسافٹ کے درمیان حقوق ملکیت کے حوالے سے مقدمے بازی ہو رہی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس طرح کا ایک معاہدہ مائیکروسافٹ اور سام سنگ کے درمیان بھی ہوچکا ہے
اندازہ ہے کہ مائیکروسافٹ اپنے اینڈریوڈ کے حوالوں سے 300 حقوق ملکیت سے سالانہ 2 ارب ڈالر سے زیادہ کما رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مائیکروسافٹ کی کوشش ہوتی ہے کہ نقد رقم کے لیے مقدمے بازی کی بجائے اپنی ایپلی کیشن کو پھیلانے کے لیےمعاہدہ کرلے۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-04

More Technology Articles