Microsoft could capture 18 percent of the global tablet market by 2019

Microsoft Could Capture 18 Percent Of The Global Tablet Market By 2019

2019 تک مائیکروسافٹ کے ٹیبلٹس کا مارکیٹ شیئر 18 فیصد ہوگا۔ نئی رپورٹ

مارکیٹ ریسرچ فرم سٹریٹیجی انالیٹکس(Strategy Analytics) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ اس دہائی کے آخر تک عالمی ٹیبلٹ مارکیٹ کے18 فیصد حصے کا مالک ہوگا۔مارکیٹ ریسرچ کمپنیوں کی گذشتہ کچھ عرصے کی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہےکہ کچھ عرصے سے ٹیبلٹ کی مارکیٹ کم ہورہی ہے اور اس کی وجہ بڑی سکرین والے فیبلٹ ہیں لیکن اس کے باوجود ٹیبلٹ مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔


مائیکروسافٹ نے جب سے ونڈوز8 لانچ کی تھی تب سے ہی مائیکروسافٹ کے آپریٹنگ سسٹم نے دھیمی رفتار سےہی سہی لیکن مارکیٹ میں اپنی جگہ مستحکم کرنی شروع کر دی ہے۔
ونڈوز ٹیبلٹ کا موازنہ اگر اینڈروئیڈ ٹیبلٹ ، جو اس وقت مارکیٹ پر چھائے ہوئے ہیں، سے کیا جائے تو ونذوز ٹیبلٹ کاروباری اداروں کےلیے پروڈکٹیویٹی میں اینڈروئیڈ سے کہیں بہتر ہیں۔

(جاری ہے)

اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ موجودہ ونڈوز ٹیبلٹ ڈیسک ٹاپ کلاس ونڈوز ایپلی کیشن کو چلانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
سٹریٹیجی انالیٹکس کا دعویٰ ہے کہ 2015 کے ابتدائی 9 مہینوں میں، پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلےمیں، ونڈوز بیسٹڈ ٹیبلٹ کی فروخت میں 58 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ریسرچ فرم کا کہنا ہے کہ فروخت کا یہ سلسلہ آنے والی چھٹیوں میں بھی یونہی جاری رہے گا۔
ماہرین کا خیال ہے کہ 2015 کے ختم ہونے تک مارکیٹ میں ونڈوز ٹیبلٹ کے 22 ملین یونٹ موجود ہونگے جو 2015 میں ٹیبلٹ کی فروخت کا 10 فیصد ہیں۔
سٹریٹیجی انالیٹکس کے مطابق 2019 کے آخر تک ونڈوز کا مارکیٹ شیئر 18 فیصد تک ہوگا۔ اگر یہ پیش گوئی درست ہےتوونڈوز ٹیبلٹس کی تعداد بڑھنے سے براہ راست نقصان گوگل کے ٹیبلٹ مارکیٹ شیئر پر پڑے گا۔ اگر مائیکروسافٹ کسی طرح ونڈوز کو ایسا پلیٹ فارم بنا لیتا ہے جس پر اینڈروئیڈاور آئی او ایس ایپلی کیشن چل سکیں، جس کے لیے اس نے کوششیں بھی کی ہیں، تو اس سے ونڈوز کا موبائل اور ٹیبلٹ شیئر ماہرین کی توقع سے زیادہ بڑھ سکتا ہے۔

Microsoft could capture 18 percent of the global tablet market by 2019
تاریخ اشاعت: 2015-11-24

More Technology Articles