Microsoft kills Nokia X Android phones

Microsoft Kills Nokia X Android Phones

مائیکروسافٹ نے اینڈرائیڈ کو خیر باد کہہ دیا!!!

مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیا نڈیلا کے جانب سے آج ملازمین کو بھیجی جانے والی ای میل میں اعلان کیا گیا ہے کہ آئندہ سال میں 18,000 ملازمین کو کمپنی سے نکال دیا جائے گا۔
مزید یہ کہ مائیکروسافٹ ڈیوائسس کے چیف سٹیفن ایلاپ نے اعلان کیا ہے کہ نوکیا ایکس اینڈرائیڈ پروجیکٹ ختم ہو گیا ہے۔مستقبل میں نوکیا ایکس ڈئزائن اور پروڈکٹ ونڈوز فون ڈؤائسس پر منتقل کر دئیں جائیں گی۔

ان کے مطابق یہ منتقلی فوراً عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

لیکن نوکیا ایکس کی فروخت اور سپورٹ فی الحال جاری رہے گی۔
نوکیا ایکس2 کے متعلق کوئی بیان ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے مگر امید ہے کہ اس کے فروخت بھی ابھی جاری رکھی جائے گی۔مگر عین ممکن ہے کہ نئی پالیسی کے تحت اس کو کینسل بھی کر دیا جائے۔
18,000ملازمتوں کی کمی کے ساتھ نوکیا ڈؤائسس اور سروس یونٹس 12,500 لوگ بھی کم کر دے گی۔اگلے چھ ماہ میں ان سب کو مطلع کر دیا جائے گا اور علیحدگی پیکج بھی موصول ہو جائے گا۔ان 12,500 ملازمتوں میں فیکٹری کے کارکن اور آئی ٹی پیشہ ور دونوں شامل ہونگے۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-18

More Technology Articles