MICROSOFT LUMIA 650 WILL BE THE LAST LUMIA DEVICE

MICROSOFT LUMIA 650 WILL BE THE LAST LUMIA DEVICE

مائیکروسافٹ لومیا 650، لومیا سیریز کی آخری ڈیوائس ہوگی

مائیکروسافٹ لومیا 650 ، لومیا سیریز کی آخری ڈیوائس ہوگی۔ مائیکروسافٹ نے معاشی وجوہات کی بنا کر اس برانڈ کوبند کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔مائیکروسافٹ نے 2014 کے مقابلے میں 2015 میں لومیا ڈیوائسز کی فروخت میں 50 فیصد کمی کے بعد، اس برانڈ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب مائیکروسافٹ اپنی توجہ سرفس فون کی سرفس سیریز پر مرکوز رکھے گا۔ سرفس ونڈوز بیسڈ پرسنل ڈیوائسز کی سیریز ہے۔

مائیکروسافٹ اس سیریز کےتحت ہائی بریڈ ٹیبلٹ، 2 ان 1 ڈیٹیچ ایبل اور انٹرایکٹیو وائٹ بورڈ بنا رہا ہے۔
پاکستان میں بھی مائیکروسافٹ لومیا کی ڈیوائسز اتنی زیادہ نظر نہیں آتی۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لوگ آئی او ایس اور اینڈروئیڈ ڈیوائسز کو زیادہ پسند کرتے ہیں بلکہ پاکستان میں اینڈروئیڈ ڈیوائسز کی تعدا د آئی او ایس سے درجنوں گنا زیادہ ہے۔

(جاری ہے)


پاکستان میں لومیا کی تازہ ترین ڈیوائس لومیا 950 ایکس ایل کی قیمت 71300 روپے ہے جبکہ سب سے کم قیمت ڈیوائس نوکیا لومیا 430 ہے ، جس کی قیمت 6450 روپے ہے۔
مائیکروسافٹ کی آخری لومیا ڈیوائس لومیا 650 کی سکرین 5.5 انچ کی ہے۔اس ڈیوائس کی ریم 1 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 8 جی بی ہوگی۔ سنیپ ڈریگن 410 ایس او سی کے ساتھ اس ڈیوائس میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی۔ فل میٹالک باڈی کے ساتھ اس فون کی قیمت 200 ڈالر ہوسکتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-09

More Technology Articles