Microsoft Pakistan briefs media on its broad-based social initiatives

Microsoft Pakistan Briefs Media On Its Broad-based Social Initiatives

مائیکرو سافٹ پاکستان کی اپنے وسیع البنیاد سماجی اقدامات سے متعلق میڈیا بریفنگ

مائیکرو سافٹ پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا کو کمپنی کی کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی (سی ایس آر) اقدامات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔مائیکرو سافٹ کراچی آفس میں منعقدہ اس پریس کانفرنس میں مائیکرو سافٹNEPAکی جنرل منیجر Leila Surhan بذات خود موجود تھیں جبکہ مائیکرو سافٹ پاکستان کے کنٹری منیجر ندیم ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مائیکرو سافٹ کے دونوں سینئر ایگزیکٹیو نے میڈیا کو مائیکرو سافٹ پاکستان کی جانب سے متعارف کرائے گئے سماجی بہبود کے منصوبے کے اغراض و مقاصد اور ان کے اثرات سے متعلق بریف کیا جبکہ خاص طور پر مائیکرو سافٹ کے تیار کردہ آنے والے ایمپلائیبلیٹی پورٹل پر بھی روشنی ڈالی گئی۔مائیکرو سافٹ پاکستا ن کا تیار کردہ ایمپلائیبلیٹی پورٹل(روزگار)نوجوانوں،اساتذہ،طلباء اور انٹر پرینیورز کو مربوط آن لائن سہولیات فراہم کرنے کیلئے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس آئیڈیا کا مقصد افرادی قوت کو باصلاحیت بنا کر روزگار کے متلاشی اور مارکیٹ میں دستیاب ملازمتوں کے مواقعوں کے فرق کو کم کرنا ہے۔مائیکرو سافٹ پاکستان کو اپنے ان وسیع البنیاد سماجی اقدامات کو چلانے کیلئے معروف بین الاقوامی اور مقامی این جی اوز کا تعاون حاصل ہے۔مائیکرو سافٹ پاکستان کے ایک اور اہم اقدام میں انٹرنیٹ سیفٹی اینڈ سیکورٹی مہم بھی شامل ہے ،اس مہم کے تحت اساتذہ،طلباء ، انٹر پرینیورز اور صارفین کو انٹر نیٹ کے محفوظ استعمال سے متعلق رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔
مائیکرو سافٹ پاکستان این جی اوز کی سافٹ ویئر ڈونیشن پروگرام اور کیپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ میں بھی معاونت کررہا ہے تا کہ این جی اوز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔اس پروگرام کے تحت مائیکرو سافٹ ملک کے مختلف اہم تعلیمی اداروں کو کیپیسٹی بلڈنگ کیلئے ایڈوانس سافٹ ویئر کے عطیات دیتا رہا ہے۔اس موقع پر مائیکرو سافٹNEPAکی جنرل منیجر Leila Surhanکا کہنا تھا کہ ہم دنیا بھر میںمائیکرو سافٹ میں اپنی ٹیکنالوجی،ٹیلنٹ اور مالی وسائل کے استعمال سے مواقعوں میں اضافہ کرکے کمیونیٹیز کی خدمت کررہے ہیں اور یہی کچھ ہم یہاںپاکستان میں بھی کررہے ہیں۔
ہم عام لوگوں کو اس جانب راغب کررہے ہیںکہ وہ اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو ڈھونڈ نکالیں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں عالمی لیڈر ہونے کے ناطے مائیکرو سافٹ کے پاس دنیا کو تبدیل کرنے کی ایسی صلاحیت موجود ہے جو کہ کسی دوسری کمپنی کے پاس نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس کرہ ارض پر موجود ہر انسان اور ہر ادارے کو خود کفیل بنانے کیلئے کوشاں ہیں ،صرف عظیم مصنوعات اور خدمات حاصل کرلینا ہی کافی نہیں ہے بلکہ در اصل ہماری کارکردگی اور تخلیقات ہی لوگوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہوتی ہیں اورہم اپنے کاروبار کو عزت اور انسانی حقوق کے احترام کے ساتھ چلانے کیلئے مکمل طور پر پر عزم ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-04

More Technology Articles