Microsoft: DirectX 12 will increase your graphics performance by 20 percent

Microsoft: DirectX 12 Will Increase Your Graphics Performance By 20 Percent

مائیکروسافٹ کا آنے والا ڈائریکٹ ایکس 12 گرافکس کی کارکردگی کو 20 فیصد بڑھا دے گا۔

مائیکروسافٹ کاکہنا ہے کہ اس کا آنے والا ڈائریکٹ ایکس 12 (DirectX 12) گرافکس کی کارکردگی میں کافی اضافہ کر ے گا۔ مائیکروسافٹ کے مطابق نئے ڈائریکٹ ایکس 12کے استعمال سے گرافکس کی کارکردگی 20 فیصد بڑھ جائے گی۔ اس سے گرافکس کا فریم ریٹ بڑھ جائے گا اور سی پی یو کا بوٹ ٹائم بھی کم ہو گا۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹ ایکس 12 ایک طرح سے ہارڈ وئیر کی طرح ہے جس کے استعمال سے ویڈیو گیمز کھیلنے والے اچھے گرافکس اور زیادہ سپیڈ پر گیم کھیل سکتے ہیں۔

ڈائریکٹ ایکس 12 کی یہ خوبی ویڈیو گیمز کھیلنے والوں کو ونڈوز 10 پر اپ گریڈ کرنے پر راغب کرے گی۔تاہم مائیکروسافٹ نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ کیا ڈائریکٹ ایکس 12 کو ونڈو 7 پر بھی استعمال کیا جا سکے گا یا نہیں۔
مائیکروسافٹ سافٹ کا کہنا ہے کہ پی سی گیمر جس ہارڈ وئیر سے مائیکروسافٹ کی ویب سائٹ اور ریسورسز کو استعمال کرتے ہیں اُن میں 50 فیصد سے زیادہ کمپیوٹر ونڈوز 10 چلانے کے قابل ہیں۔

(جاری ہے)

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹ ایکس 12 کے استعمال سے گرافکس کی کارکردگی تو 20 فیصد تک بڑھے گی ہی ،اس کے ساتھ ساتھ سی پی یو پر سے 25 سے 9 فیصد تک بوجھ بھی کم ہو جائے گا۔ مائیکروسافٹ نے ابھی تک یہ ظاہر نہیں کیا کہ ڈائریکٹ ایکس 12 کو استعمال کرنے کے لیے گرافکس کارڈ کیسا ہونا چاہیے ، تاہم لگتا ہے کہ مائیکروسافٹ پی سی پر گیم کھیلنے والوں کو دعوت دے رہا ہے کہ اگر اچھی طرح گیمز سے لطف اندوز ہونا ہے تو ونڈوز 10 پر اپ گریڈ کر لو۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-06

More Technology Articles