Mobicash Pakistan largest mobile banking network

Mobicash Pakistan Largest Mobile Banking Network

موبی کیش اب پاکستان کا سب سے بڑا موبائل اکاؤنٹ رجسٹریشن کا حامل نیٹ ورک بن گیا

موبی کیش نے صارفین کو سہولت فراہم کرنے اور اپنے نیٹ ورک کو بڑھاتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ اب نئے موبائل اکائونٹس کی رجسٹریشن اس کے 55,000 ریٹیل آئوٹ لیٹس کے ذریعے کروائی جاسکتی ہے ۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جس کے ذریعے موبی کیش پاکستان میں موبائل اکاؤنٹ رجسٹریشن کے آئوٹ لیٹس کی سب بڑی تعداد رکھنے والا نیٹ ورک بن گیا ہے اور یہ پا کستان میں موجود بینکوں کی سہولت رکھنے والوں اور بینک تک ر سائی ممکن نہ ہونے والوں کے درمیان فرق کو کم کرنے میں مدد فراہم کرے گا ۔



اس ڈیولپمنٹ سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے موبائل فنانشل سروسزکی ہیڈ محترمہ انیقہ افضل سندھو نے کہا ،’’ہم مسلسل اس کوشش میں مصروف عمل ہیں کہ آبادی کے ایک بڑے حصے کو موبی کیش موبائل اکاؤنٹ سے منسلک بے شمار فوائد استعمال کرنے کو یقینی بناسکیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ موبی کیش نے ملک میں ہمیشہ بلا شاخ بینکاری کو فروغ دیا ہے کیونکہ ہمارا وژن پا کستان میں موجود بینکوں کی سہولت رکھنے والوں اور بینک تک ر سائی ممکن نہ ہونے والوں کے درمیان ایک پل کا کام کرنا ہے ۔



موبی لنک کے صارفین بائیومیٹرک سے تصدیق شدہ سم کے ذریعے *786#ڈائل کرکے،موبی لنک فرنچائز ،موبی لنک کسٹمر کیئر سینٹر اور وسیلہ مائیکرو فنانس بینک کی برانچ کا دورہ کرکے اپنا موبائل اکائونٹ کھول سکتے ہیں۔موبی کیش موبائل اکائونٹ رکھنے والے صارفین اپنے ہینڈ سیٹس کے ذریعے متعدد خدمات سے مستفید ہوسکتے ہیں جس میں بلوں کی ادائیگی، منی ٹرانسفر، اے ٹی ایم کارڈ ز، آئی بی ایف ٹی ،اَدَر موبائل آپریٹر ٹاپ اپس اور دیگر خصوصیات شامل ہیں ۔


موبی کیش کے بارے میں:
موبی کیش کے ملک بھر میں 55,000سے زائد ریٹیل آئوٹ لیٹس موجود ہیں ،حال ہی میں موبی کیش کے ذریعے پنجاب میں سیلاب زدگان میں بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے رقوم کی ادائیگیاں کی گئی تھیں ۔اس کے علاوہ موبی کیش خیرات و عطیات جمع کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔موبی کیش اوور دی کائونٹر سروسز فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فنڈز ٹرانسفر ،بلوں کی ادائیگی، پیسوں کی بڑے پیمانے پر کلیکشن جیسی دیگر سہولیات فراہم کرتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-06

More Technology Articles