Mobilink increases prices of its 3G bundles

Mobilink Increases Prices Of Its 3G Bundles

موبی لنک نے انٹرنیٹ 3 جی بنڈلز مہنگے کر دئیے

حکومت پنجاب نے یوٹرن لیتے ہوئے موبائل انٹرنیٹ پر 19.5فیصد ٹیکس نافذ کر دیا ہے (تفصیلات اس صفحے پر)۔ حکومت پنجاب کے اس فیصلے کے بعد ملک بھر کی موبائل کمپنیوں نے بھی انٹرنیٹ مہنگا کرنا شروع کر دیا ہے۔موبی لنک نے بھی اپنے 3 جی بنڈل کی قیمتیں تبدیل کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

موبی لنک نے اپنے صارفین کو مطلع کر دیا ہے کہ اس کے 3 جی ڈیٹا بنڈل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 24 جولائی سے ہوگا۔


موبی لنک 3 جی بنڈل کی تبدیل شدہ قںمتی کچھ یوں ہونگی
موبی لنک 3 جی ڈیلی کی قیمت 17.93روپے ہوگی، جو پہلے 15 روپے تھی۔موبی لنک 3 ڈے بنڈل کی قیمت 41.83روپے ہوگی۔اس سے پہلے یہ قیمت 35 روپے تھی۔ اسی طرح ہفتہ وار بنڈل کی قیمت بھی 60 روپے سے بڑھا کر 71.7روپے کر دی گئی ہے۔
ان پیکیجیز کے علاوہ موبی لنک نے دوسرے پیکیجیز کی قیمتیں بھی بڑھائی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-27

More Technology Articles