Mobilink Introduced Galaxy S4 and S6 Edge with special Offer

Mobilink Introduced Galaxy S4 And S6 Edge With Special Offer

موبی لنک نے پاکستان میں سام سنگ ایس 6اور ایس 6ایج خصوصی طور پر متعارف کرادئیے

اسلام آباد(14اپریل، 2015) : موبی لنک نے اسمارٹ فون کسٹمرز کے لیے سام سنگ کے تعاون سے سام سنگ ایس 6اور ایس 6ایج ، خصوصی طور پر متعارف کرادئیے ہیں۔ یہ تعارف ٹھیک اس وقت کرایا گیا ہے جب ایس 6اور ایس6 ایج عالمی سطح پر بھی متعارف کرائے گئے ہیں اور یہ مارکیٹ میں جدید ترین آلات کے تعارف کے حوالے سے موبی لنک کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ یہ تعارف کسٹمرز کو موبی لنک کی اعلیٰ ترین 3 جی اور وائس سروسزپر اب تک کے انتہائی جدید فون پر تجربہ کا موقع فراہم کرے گا۔

ہر سام سنگ ایس 6اور ایس 6ایج کی خریداری کے ساتھ موبی لنک کسٹمرز کو 12مہینے کے لیے 1جی بی ڈیٹا مفت فراہم کیا جائے گا۔

ایس 6متعارف کرانے کے موقع پر موبی لنک کے ہیڈ آف ڈیٹا ، عامر منظور نے کہا: ’’پاکستان میں 3جی سروسز کے آغاز نے پرکشش اور جدید ہینڈسیٹس کو متعارف کرانے کے لیے راستے کھول دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

سام سنگ کے ساتھ یہ خصوصی تعاون مارکیٹ میں موبی لنک کے 3جی ڈیوائس پورٹ فولیو میں اضافے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

سام سنگ ایس6اور ایس 6ایج کا تعارف موبائل کے بے مثال تجربہ اور بہترین ڈیٹاآن دی گو پیشکش کے ساتھ کسٹمرز کو نیکسٹ جنریشن موبائل سروسزکے استعمال کے قابل بنائے گا۔‘‘

سام سنگ پاکستان کے ہیڈ آف موبائل فون ڈویژن فرید اللہ جان نے اپنے تبصرے میں کہا:’’ہم پاکستان میں پہلی بار سام سنگ گیلیکسی ایس6اور ایس6ایج متعارف کرانے پر بے حد پرجوش ہیں۔
سام سنگ گزشتہ سال کے مقابلے میں اپنے ڈیزائن اور انٹرفیس میں جدت لایا ہے جو سام سنگ کی تاریخ میں کی جانے والی قابل ذکرکوششوں میں سے ایک ہے اورسام سنگ گیلیکسی ایس6اور ایس6ایج گیلیکسی برانڈ کو بڑے پیمانے پر ازسر نو متعین کرنے کے عزم کا نتیجہ ہے۔ ہم نے ایک بار پھر نئی شروعات کرتے ہوئے پہلے نہ دیکھے جانے والی ٹیکنالوجی اور بالکل نئے ڈیزائن پر کام کیا ہے جو نیکسٹ لیول انٹرپرائز سلوشنز فراہم کرتا ہے ۔
‘‘

انتہائی رنگین ڈسپلے کے ساتھ ایس 6ایج دنیا کا پہلا ڈوئل ایج فون ہے جسے مارکیٹ میں پیش کیا گیا ہے۔کواڈ ایچ ڈی سپر ایمولڈ ڈسپلے سے ڈسپلے اور بھی زیادہ واضح اور روشن نظر آتا ہے۔ سام سنگ ایس6میں 16میگاپکسل کا جدید ترین کیمرا نصب ہے۔ سام سنگ کے استعمال کرنے والے 64-bit پروسیسراور اینڈروائیڈ لالی پاپ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ زبردست کارکردگی کا مزا لے سکیں گے۔
اس کا پروسیسر مارکیٹ میں موجود اسمارٹ فون میں پایا جانے والا پہلا 14nmپروسیسر ہے جس کی بیٹری دیر تک چلتی ہے۔ موبی لنک کے کسٹمرز یہ فون اپنے قریبی موبی لنک بزنس سینٹر سے خرید سکتے ہیں۔سام سنگ گیلیکسی ایس 6 کی تمام خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں.

موبی لنک کے بارے میں:
موبی لنک وائس اور ڈیٹاسروسزفراہم کرنے والی پاکستا ن کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ہے۔
38لاکھ سے زائد صارفین کے ساتھ موبی لنک پاکستا ن بھر میں 20,000 سے زائد شہروں، قصبوں اور گاؤں میں کوریج فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ لیڈر شپ کوبرقراررکھتا ہے۔پاکستان میں4.3ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کے ساتھ مو بی لنک نئے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جدت کو جاری رکھنا ،موبائل مالیاتی خدمات،مستحکم ترین برانڈ، وایلیو ایڈڈ سروسز کے سب سے بڑے پورٹ فولیوکے علاوہ سب سے بڑی بائیومیٹرک سم کی تصدیق کے فٹ پرنٹ اور9000 فرانچائزز کے ساتھ ساتھ ملک کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔پاکستان بھر میں موبی لنک کا سب سے بڑاڈسٹری بیوشن اور کال سنٹر موجود ہے جس کے ذریعے صارفین کو وسیع تر رسائی اور معیاری سروسز مہیا کی جاتی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-15

More Technology Articles