Mobilink telenor and other has revised it internet packages

Mobilink Telenor And Other Has Revised It Internet Packages

پنجاب حکومت کے انٹرنیٹ ٹیکس کے نفاذ کے بعد موبائل انٹرنیٹ کی قیمت میں اضافہ

پنجاب حکومت نے تقریباً نصف درجن بار انٹرنیٹ پر ٹیکس لگانے کا کہا (تفصیلات اس صفحے پر) پھر عوام کو ٹیکس ہٹانے کا “لارا” دیا ، آخری دفعہ عوام کی تسلی کرا کر(تفصیلات اس صفحے پر) باآلاخر انٹرنیٹ پر ٹیکس عائد کر ہی دیا۔
پنجاب حکومت کے اس اقدام کے بعد ٹیلی کام کمپنیوں نے موبائل انٹرنیٹ پر ٹیکس لاگو کر دیا اور انٹرنیٹ کے پیکیجیز کے ریٹ بڑھا دئیے۔

(جاری ہے)

موبی لنک نے پچھلے مہینے ہی ایس ایم ایس بھیجنا شروع کر دیا کہ 24 جولائی سے 3 جی پیکیجیز پر نئے ریٹس لاگو ہونگے(تفصیلات اس صفحے پر)۔ 24 جولائی سے موبی لنک کے انٹرنیٹ پیکیجیز کچھ اس طرح ہیں۔موبی لنک 3 جی ڈیلی کی قیمت 17.93روپے ہے، جو پہلے 15 روپے تھی۔موبی لنک 3 ڈے بنڈل کی قیمت 41.83روپے ہے ۔اس سے پہلے یہ قیمت 35 روپے تھی۔ اسی طرح ہفتہ وار بنڈل کی قیمت بھی 60 روپے سے بڑھا کر 71.7روپے کر دی گئی ہے۔
ان پیکیجیز کے علاوہ موبی لنک نے دوسرے پیکیجیز کی قیمتیں بھی بڑھائی ہیں۔
موبی لنک کے علاوہ ٹیلی نار نے 19.5فیصد انٹرنیٹ ٹیکس کے نفاذ کے بعد 22 اگست 2015 سے انٹرنیٹ پیکیجیز کی قیمت بڑھا دی ہے۔

Mobilink telenor and other has revised it internet packages
تاریخ اشاعت: 2015-08-29

More Technology Articles