MYSTERIOUS ERROR 53 IS BRICKING IPHONES RENDERING THEM USELESS

MYSTERIOUS ERROR 53 IS BRICKING IPHONES RENDERING THEM USELESS

ایرر53 نے ہزاروں آئی فونز بے کار کر دئیے

آئی فون کے ہزاروں صارفین ہوم بٹن کو غیر تصدیق یافتہ ٹیکنیشن سے مرمت کرانے کےبعد اپنی ڈیوائسز کو خراب کرا بیٹھے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایرر53 نام کی خرابی سے آئی فون 6، آئی فون 6 پلس، آئی فون 6 ایس اور آئی فون 6 ایس پلس متاثر ہوتے ہیں۔
ایرر 53 بنیادی طور پر آئی فون کے ہوم بٹن کو ایپل کے علاوہ کسی غیر تصدیق یافتہ ٹیکنیشن سے مرمت کرانے کے نتیجے میں سامنے آنے والی خرابی ہے۔

اگر ہوم بٹن،جس میں ٹچ آئی ڈی سنسر بھی ہوتا ہے، کو تبدیل کر دیاجائے تو فون ایرر 53 کا شکار ہوسکتا ہے۔ایرر 53 سامنے آنے کے بعد آئی فون کسی اینٹ کی مانند بے کار ہوجاتا ہے۔ اس کی وجہ فون کا ٹچ آئی ڈی سنسر ہے۔
آئی فون میں موجود ٹچ آئی ڈی سنسر ہر آئی فون کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔ یہ ٹچ آئی ڈی سنسر کسی دوسری آئی فون ڈیوائس پر درست طریقے سے کام نہیں کرتا۔

(جاری ہے)


ٹچ آئی ڈی سنسر کو ہر ڈیوائس کے ساتھ مخصوص رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ اس کا ڈیٹا کسی دوسری ڈیوائس کے ساتھ استعمال نہ کیا جا سکے۔ڈیٹا کی حفاظت کے لیے ہی ٹچ آئی ڈی سنسر کو ہر ڈیوائس کے لیے مخصوص کیا جاتا ہے۔
اگر آپ نے اپنے فون کا ہوم بٹن ایپل کے مقرر کردہ رئیپرنگ سنٹر سے تبدیل کرایا تو سب ٹھیک ہے۔مسئلہ اُس وقت پیدا ہوگا جب آپ اپناہوم بٹن ایپل کے مقرر کردہ رئپیرنگ سنٹر کی بجائے کسی دوسری جگہ سے تبدیل کراتے ہیں۔
بٹن تبدیل کرانے کے بعد شروع میں تو سب کچھ ٹھیک لگے گا اور فون بھی درست طریقے سے کام کرے گا۔مگر جیسے ہی آپ اپنا فون آئی او ایس کے نئے ورژن پر اپ ڈیٹ کریں گے یا بیک اپ سے ری سٹور کریں گے تو فون کا سافٹ وئیر اس بات کی تصدیق کرے گا کہ ٹچ آئی ڈی سنسر کی آئی ڈی فون کے بقیہ ہارڈ وئیر کی آئی ڈی کے مطابق ہے یا نہیں۔ اگرآئی ڈیز میچ نہیں کریں گی تو فون خراب ہو جائے گا۔

ایپل نے ایرر 53 کے حوالے سے اپنی ویب سائٹ پر ایک مکمل پیج بنایا ہوا ہے(وزٹ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں
خراب ہوجانے والے فون کا واحد علاج ہے کہ آپ ایپل سٹور پر جائیں اور ادائیگی کر کے رئپیرنگ کرائیں۔ ورانٹی کے بغیر فون کی مرمت پر 200 ڈالر سے بھی زیادہ خرچ ہو سکتا ہےتاہم خرچ کا انحصار اس بات پر ہے کہ ایپل کو کون کون سا ہارڈ وئیر رئپیر کرنا پڑے گا۔

ایرر 53 کے حوالے سے ایپل کا کہنا ہے کہ ہم اپنے صارفین کی سیکورٹی کا بھرپور خیال رکھتے ہیں، جس کا نتیجہ ایرر 53 ہے۔
بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے فون کے ہوم بٹن کی بجائے سکرین تبدیل کرائی تھی مگر انہیں بھی ایرر 53 کا سامنا کرنا پڑا۔
ایپل کا کہنا ہے کہ فون کی خرابی کی صورت میں فون کو صرف ایپل سٹور سے ہی مرمت کرائیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-08

More Technology Articles