NASA finds distant galaxy shining as bright as 300 trillion suns

NASA Finds Distant Galaxy Shining As Bright As 300 Trillion Suns

ناسا نے معلوم کائنات کی سب سے روشن کہکشاں دریافت کر لی

کبھی آپ نے سورج کو صرف آنکھوں سے بغیر چشمے وغیرہ کے دیکھا ہے؟ کتنا چمکدار ہوتا ہے؟ جناب یہ اتنا چمکدار ہوتا ہے کہ دن کے وقت اسے دیکھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔اب اس چمک کا اندازہ کریں کہ ایک ہمارے سورج کے مقابلے میں 3000 کھرب(300 ٹریلین) سورجوں کے برابر ہو؟ ایسی چمک بھی دریافت ہو گئی ہے۔ ایک ایسی کہکشاں دریافت ہوئی ہے جو اتنی چمکدار ہے جتنا کہ 3000 کھرب سورج۔

یہ معلوم کائنات میں سب سے زیادہ چمکدار کہکشاں ہے۔
یہ اتنی زیادہ چمکدار ہے کہ ناسا نے اس کے ساتھ ساتھ 19 دوسری چمکدار کہکشاؤں کے لیے ایک درجہ بندی متعارف کرائی ہے۔اس کہکشاں کا پتہ اُن تصاویر سے لگا جو وائیڈ فیلڈ انفراریڈ سروے ایکسپلورر خلائی دوربین نے 2010 میں لی تھی۔یہ چمکدار کہکشاں زمین سے 12.5ارب سال کے فاصلے پر ہے۔

(جاری ہے)

یعنی یہ 13.8 ارب سال پہلے کائنات کے بننے کے فوراً بعد بننا شروع ہو گئی تھی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس کہکشاں میں زیادہ چمک اس کے بلیک ہول کی وجہ سے ہے۔
عموماً تو بلیک ہول اتنے سیاہ ہوتے ہیں کہ نطر ہی نہیں آتے۔ مگر کچھ کہکشاؤں کے درمیان میں موجود بلیک ہول گیسوں، دھول اور دوسرے اجسام کو نگلتا رہتا ہے۔ اس عمل سے اُن کے گرد طشتری(ڈسک) سی بن جاتی ہے۔ یہ ڈسک اتنا زیادہ اشعاعی اخراج کرتی ہیں کہ کہکشاں ستاروں سے بھی زیادہ روشن نظر آتی ہے۔ کچھ بلیک ہول حد سے زیادہ بھوکے ہوتے ہے۔ یہ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ مادے کو اپنی طرف راغب کر کے ”کھاتے“ ہیں۔ اسی وجہ سے یہ زیادہ چمکدار بھی نظر آتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-26

More Technology Articles