New Currency Notes on SMS

New Currency Notes On SMS

نئے کرنسی نوٹوں کا حصول صرف ایک ایس ایم ایس پر

عید کی آمد پر خصوصاً رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سب ہی کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ جس طرح بھی ہو نئے کرنسی نوٹ حاصل کر لیے جائیں۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان ہر سال عید سے پہلے بڑی تعداد میں نئے کرنسی نوٹ چھاپتا ہے مگر تقسیم کے نظام کی وجہ سے اس سے عوام کی بجائے خواص ہی مستفید ہوتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کو نئے نوٹ مارکیٹ سے زیادہ پیسوں میں خریدنا پڑتے۔

نئے نوٹوں کی تقسیم کو شفاف بنانے کے لیے سٹیٹ بنک آف پاکستان اور پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن نے ایس ایم ایس سسٹم کا اجراء کیا ہے۔ اس نظام کے تحت کوئی بھی صارف 8877 پر ایس ایم ایس اپنا شناختی کارڈ اور برانچ کوڈبھیج کر مطلوبہ برانچ سے 10، 20، 50 اور 100 کے نوٹوں کے پیکٹ حاصل کر سکتا ہے۔ 100 کے نوٹوں کے پیکٹ صرف دستیابی پر دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایس ایم ایس بھیجنے پر جواب میں ٹرانزایکشن کوڈ اور برانچ کا پتہ موصول ہوگا۔

اس کے بعد برانچ میں اصل شناختی کار ڈ دکھا کر نئے نوٹ وصول کیے جا سکتے ہیں۔
8877 پر ایس ایم ایس بھیجنے کے چارجز موبائل کمپنی کے ایس ایم ایس ریٹ کے مطابق لگیں گے۔ ایک شناختی کارڈ پر صرف ایک دفعہ ہی ٹرانزایکشن کوڈ بھیجا جائے گا۔ بار بار ایس ایم ایس کرنے پر نیا کوڈ نہیں ملے گا۔ ایک موبائل نمبر سے صرف ایک شناختی کارڈ نمبر ہی بھیجا جا سکے گا۔
یعنی ہر کوئی اپنے اپنے موبائل سے اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیجے۔نئے نوٹوں کی فراہمی کا یہ طریقہ ابھی صرف 28 شہروں میں شروع کیا گیا ہے۔ کامیابی کی صورت میں اس کا دائرہ مزید شہروں تک بڑھا دیا جائے گا۔
برانچ کوڈ کی فہرست کے لیے www.sbp.org.pkیا www.pakistanbanks.orgوزٹ کریں یا یہاں کلک کریں۔

New Currency Notes on SMS
تاریخ اشاعت: 2015-07-06

More Technology Articles