New Samsung smartwatch to have fingerprint scanner

New Samsung Smartwatch To Have Fingerprint Scanner

نئی سامسنگ سمارٹ واچ میں فنگر پرنٹ سکینر بھی شامل ہوگا!

سامسنگ اس سال کافی ایکٹو رہا ہے ہے اور اس نے اپنی چار سمارٹ واچس متعارف کروائی ہیں۔جن میں گیر 2 اور گیر 2 نیو، گیر لائیو اور گیر ایس شامل ہیں۔امید ہے کہ اگلے سال سامسنگ اپنی سمارٹ واچز میں مزید فیچرز شامل کرے گا۔
موبائل ورلڈ کانگریس 2015 میں سامسنگ کی جانب سے سمارٹ واچ میں فنگر پرنٹ سکینر کی شمولیت کے بارے میں بھی بتایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ نئی سمارٹ واچ میں پے پال کے تعاون سے سادہ ادائیگی کے بھی کچھ فیچرز کے شامل ہونے کی امید ہے۔

جیسا کمپنی نے اس سال گلیکسی ایس 5 میں اسے متعارف کروایا ہے۔
سامسنگ اپنی نئی سمارٹ واچ کو ایپل کی آئی واچ کے مقابلے پر لانے کے لیے تیار ہے اور کمپنی کا ماننا ہے کہ سمارٹ واچ میں فنگر پرنٹ سکینر کی موجودگی ایپل کی آئی واچ کو کڑی ٹکر دے گی۔ اس کے علاوہ اس میں آن لائن ادائیگی کی سہولت ایپل پے کے مقابلے میں سامنے آئے گی۔جو کہ شروع میں صرف امریکہ میں دستیاب ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-22

More Technology Articles