Nokia Bets 16.6 Billion Dollar in Alcatel Deal

Nokia Bets 16.6 Billion Dollar In Alcatel Deal

نوکیا کی الکا ٹیل(Alcatel) کو خریدنے کی تیاریاں

نوکیا او وائی جے نے فرانس کی موبائل نیٹ ورک ہارڈ وئیر اور ٹیکنالوجی آلات بنانے والی کمپنی الکا ٹیل لوسینٹ ایس اے(Alcatel-Lucent SA) کے تمام سٹاک کو 15.6 ارب یوروز(16.5ارب ڈالر) میں خریدنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ نوکیا اس ڈیل کے بعد ٹیکنالوجی ، نیٹ ورکنگ اور موبائل ہارڈ وئیر کے میدان میں سب سے بڑی کمپنی بن جائے گی ۔ نوکیا کی اس سب سے بڑی خریداری کے بعد نوکیا وائرلیس انفراسٹرکچر کے میدان میں ایریکسن اے بی اور ہوواسے ٹیکنالوجی سے بڑی کمپنی بن جائے گی۔

نوکیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر راجیو سوری کے مطابق کمپنی کو چین میں بھی چلایا جائے گا جو 1ارب 30 کروڑ موبائل صارفین کی مارکیٹ ہے ۔ اس کے علاوہ کمپنی کے دو بڑی امریکی کمپینوں ویریزن کمیونی کیشن انکارپوریشن اور اے ٹی اینڈ ٹی انکارپوریشن بھی بھی معاہدے ہونگے۔

(جاری ہے)


نوکیا کے لیے اگلا چیلنج الکا ٹیل کے سرمایہ کاروں، ریگولیٹرز اور ٹریڈ یونین کو یہ یقین دلانا ہے کہ نوکیا کے پاس آکر الکا ٹیل مزید مضبوط کمپنی ہوگی۔


اگر یہ ڈیل مکمل ہو جائے گی تو اکا ٹیل کے سرمایہ کارو ں کو 0.55 نوکیا شیئر بھی دیا جائے گا۔ اس ڈیل کے تحت الکا ٹیل کے حصص کی مالیت 4.12 یوروز فی شیئر لگائی گئی ہے۔ یہ مالیت تازہ ترین ختم ہونے مالیت سے 8 فیصد کم ہے۔
الکاٹیل کے 33.5 فیصد حصص بدستور سرمایہ کاروں کے پاس رہیں گے جبکہ باقی رقم نوکیا فراہم کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-16

More Technology Articles