Office 2016 will hit desktops later this year

Office 2016 Will Hit Desktops Later This Year

مائیکروسافٹ آفس 2016، اس سال کے آخر تک متوقع

مائیکروسافٹ ونڈوز 10 کے حوالے سے ہونے والی ایک کانفرنس میں مائیکروسافٹ نے اپنی یونیورسل ایپلی کیشن پر بھی روشنی ڈالی۔ مائیکروسافٹ کےمطابق یہ ایپس تمام ڈیوائسز پر ایک سا چلیں گی۔

(جاری ہے)

اس سال کے آخر تک موبائل کے حوالے سے جو ایپلی کیشن لانچ کی جائیں گی اُن میں ایک آفس فار ونڈوز 10 بھی ہوگی۔ آفس کی یہ ایپلی کیشن مائیکروسافٹ کے ونڈوز 10 والے تمام فونز اور ٹیبلٹ میں مفت میں دستیاب ہوگی۔مائیکروسافٹ آفس 2016 کے بارے میں خیال ظاہر کیا گیا کہ وہ 2015 کی دوسری ششماہی میں منظر عام پر آ جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-23

More Technology Articles