Official Weibo account suggests that Pepsi is getting ready to launch a phone

Official Weibo Account Suggests That Pepsi Is Getting Ready To Launch A Phone

پیپسی مشروبات کے بعد اب چین میں فون بھی لانچ کر سکتا ہے

سافٹ ڈرنک کمپنی اور فون میں کچھ مشترک ہے؟ ہمیں تو کچھ مشترک نہیں لگتا مگر پیپسی کو(Pepsi Co.) چائنا نے  فون لانچ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔اگرچہ یہ سب افواہ بھی ہو سکتی ہے تاہم پیپسی فون، چائنا  کا ایک تصدیق شدہ اکاؤنٹ چینی شوشل میڈیا  ویبو پر فعال ہوا ہے، جس سے پتہ چلا ہے کہ پیپسی اب  فون بھی بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اکاؤنٹ آئی ٹی / انٹرنیٹ / الیکٹرونک  مصنوعات اور موبائل فون مینوفیکچرنگ میں درج ہے، اس سے لگتا ہے کہ پیپسی اب فون بھی لانچ کر سکتا ہے۔


پیپسی کے پاس موبائل فون ڈیزائن کرنے یا بنانے کے حوالے سے کسی قسم کا تجربہ نہیں ہے، اگر پیپسی موبائل فون  لانچ کرتا ہے تو اُن بے شمار چینی مینوفیکچرر سے بنوائے گا ، جو چین بھر میں پھیلے پڑے ہیں۔
کچھ افراد کا یہ کہنا ہے کہ ویبو پر پیپسی فون کا اکاؤنٹ بے شک تصدیق شدہ ہے مگر  جعلی ہے۔ کچھ کا کہنا ہے کہ  ہو سکتا ہے پیپسی چائنا موبائل فون لانچ کرنے والا ہو اور اس کی تشہیر کے لیے یہ اکاؤنٹ بنایا ہو۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-10

More Technology Articles