OK Google could soon gain offline functionality

OK Google Could Soon Gain Offline Functionality

او کے گوگل جلد ہی آف لائن بھی دستیاب ہو گا

او کے گوگل کی کمانڈز سے موبائل کا استعمال بہت آسان اور آرام دہ ہو جاتا ہے۔ بول کر موبائل کو احکامات دیتے رہیں اور موبائل کام کرتا ہے۔ موبائل کو بولیں weather موبائل آپ کے شہر کا موسم کا حال سنا ہے۔ موبائل کو کہیں کال امین اور موبائل امین صاحب کو کال ملا دے۔ اتنی آسانی کے باوجود بس ایک ہی مشکل ہے۔

(جاری ہے)

گوگل کی یہ سہولیات تب تک ہی کار آمد ہیں جب تک صارف آن لائن رہے۔آف لائن ہوتے ہیں سب آسانیاں ختم۔
تاہم جلد ہی یہ سب بدلنے والا ہے۔ گوگل جلد ہی اوکے گوگل کی سہولت کو اینڈریوڈ کے لیے آف لائن بھی متعارف کرانے والا ہے۔پہلے مرحلے پر آف لائن کے لیے make a call، send a text، play music اور turn on wi-fi کی کمانڈز متعارف کرائیں جائیں گے۔ اس کے ان میں مزید کمانڈز کا اضافہ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-30

More Technology Articles