Oppo VOOC Charger is faster than iPhone and Samsung

Oppo VOOC Charger Is Faster Than IPhone And Samsung

اوپو VOOC چارجنگ نے ایپل اور سام سنگ کو مات دے دی

سمارٹ فونز کے حوالے سے جہاں، تیز ترین پراسیسر اور اچھا کیمرہ اہمیت کے حامل ہیں، وہیں بیٹری کا کردار بھی قابل ذکر ہے۔ وقت گذرنے کے ساتھ موبائل بنانے والی کمپنیاں بیٹری پاور میں اضافہ تو کررہی ہیں تاہم بڑی سکرین، ملٹی کور پراسیسر اور دیگر بہت سے عوامل کے باعث سمارٹ فون کی بیٹری ختم بھی بہت جلد ہی ہوجاتی ہے۔
اس مسئلہ پر قابو پانے کے لیے، دنیا بھر سے ٹیکنالوجی کمپنیاں سرتوڑ کوشش کررہی ہیں اور بیٹری چارجنگ ٹائم کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے کوالکام، سامسنگ اور دیگر کمپنیاں تیز ترین چارجنگ سسٹم تیار کرچکی ہیں جو روایتی چارجنگ کے مقابلے میں آدھے وقت کے اندر موبائل کو چارج کرتی ہے، تاہم ان کے مقابلے میں چینی کمپنی اوپو کا دعوی ہے کہ انکی ٹیکنالوجی VOOC موبائل فون کو 4 گنا تیزی سے چارج کرتی ہے۔

(جاری ہے)

30 منٹ کے اندر موبائل فون کی بیٹری 75 فیصد تک چارج ہوجاتی ہے اور 5 منٹ چارجنگ 2 گھنٹے کی کال کے لیے کافی ہے۔


اوپو پاکستان کی جانب سے حال ہی میں فیس بک پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں اوپو N3 کی VOOC چارجنگ کا مقابلہ سام سنگ گلیکسی ایس 6، ایپل آئی فون 6 پلس اور گوگل نیکسس سے کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں 30 منٹ کے اندر ان چار سمارٹ فونز کی بیٹری چارجنگ کا مقابلہ سکرین آن اور سکرین آف کرکے کیا گیا۔
اس موازنہ کے نتیجے میں اوپو کا فون سب سے جلد چارج ہوا اور 30 منٹ کے اندر اسکی بیٹری 2 فیصد سے 71 فیصد تک جاپہنچی، جبکہ سب سے سست رفتار چارجنگ آئی فون کی تھی۔ اس موازنہ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ ویڈیو ملاحظہ کیجئے.

تاریخ اشاعت: 2015-04-23

More Technology Articles