Over 1B people used Facebook in a single day for the first time ever

Over 1B People Used Facebook In A Single Day For The First Time Ever

فیس بک نے بڑا تاریخی ریکارڈ قائم کر لیا

فیس بک کے حوالے کے کچھ حیران کن اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق، پچھلے سوموار کو، تاریخ میں پہلی بار ایک ارب سے زیادہ افراد نے فیس بک استعمال کیا۔اس کا مطلب ہے کہ دنیا میں ہر سات میں سے ایک آدمی کہیں نا کہیں اور کسی نہ کسی طرح فیس بک پر لاگ ان تھا۔
اس بات کا اعلان مارک زکر برگ نے فیس بک پر اپنے اکاؤنٹ سے بطور ایک سنگ میل کے کیا۔

(جاری ہے)

2012 میں پہلی بار فیس بک کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد ایک ارب ہوئی تھی۔ فیس بک کے ظاہر کیے ہوئے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت فیس بک کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد 1.31ارب ہے۔ فیس بک نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی تیار کی ہے، جسے مارک زکر برگ نے اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-28

More Technology Articles