Pakistan to invite PayPal Alibaba to start e commerce services

Pakistan To Invite PayPal Alibaba To Start E Commerce Services

پاکستان پے پال اور علی بابا کو ملک میں سروسز شروع کرنے کی دعوت دے گا

وزارت انفارمیشن اور ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ وہ ای کامرس قوانین میں نرمی کر کے پے پال اور علی بابا کو ملک میں سروسز شروع کرنے کی دعوت دے گا۔
اس بات کا فیصلہ عالمی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے پاکستان کو منی لانڈرنگ کے حوالے سے خطرناک اور تعاون نہ کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالنے کے بعد کیا گیا۔
پاکستان کے سخت قوانین کی وجہ سے پے پال اور علی پے (علی بابا کی پے منٹ سروس) نے ملک میں اپنی سروسز شروع نہیں کی جبکہ مقامی ادارے کیشن آن ڈیلیوری کی سروس فراہم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)


پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری ابھی ترقی کے مراحل طے کر رہی ہے۔مغربی ممالک کی کمپنیوں کو اپنی خدمات فراہم کرنے والے نوجوان اور ادارے ملک میں پے پال اور دوسری سروسز کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ان مشکلات کے باوجود آئی ٹی ایکسپورٹ 2.2 ارب ڈالر سالانہ ہے، جسے حکومت 2017 تک 5 ارب ڈالر تک لانا چاہتی ہے۔حکومت نے پچھلے سال تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ سروس بھی لانچ کی ہے۔ اس وقت ملک میں موبائل سبسکرائبر کی تعداد 18 ملین اور براڈ بینڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد 21 ملین ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-26

More Technology Articles