Peshawar students develop a car which covers 180km per liter fuel

Peshawar Students Develop A Car Which Covers 180km Per Liter Fuel

پشاور کے طلباء نے ایک لیٹر پیٹرول سے 180 کلومیٹر کا فاصلے طے کرنے والی گاڑی بنا لی

سرحد یونیورسٹی ، پشاور سے تعلق رکھنے والے تین طالب علموں ے ایک لیٹر فیول سے 180 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے والی چھوٹی سی گاڑی بنائی ہے۔
اس کار کے پیٹرول کی کھپت کے معاملے میں کفایت شعار ہونے کی وجہ اس میں کٹنگ ایج الیکٹرونک فیول ایجکشن سسٹم کا استعمال ہے، جو کاروں اور موٹرسائیکلوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

الیکٹرونک فیول ایجکشن (ای ایف آئی ) کو ایک مائیکروپروسیسر یونٹ کنٹرول کرتا ہے، جو میکینیکل سسٹم کے مقابلے میں زیادہ قابل اعتبار، کفایت شعار اور سستا ہے۔


یہ کار بہت چھوٹے سائز کی ہے،کیونکہ اسے موٹر سائیکل کے انجن میں تبدیلی کر کے بنایا گیا ہے۔اس کی سب سے اہم اور واحد خصوصیت اس کا ایک لیٹر پیٹرول سے 180 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا ہے۔
اس پراجیکٹ کو 16 فروری 2017 کو سنگا پور میں ہونے والی ایشیائی کاروں کی نمائش کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔

Peshawar students develop a car which covers 180km per liter fuel
تاریخ اشاعت: 2017-02-15

More Technology Articles