PITB has been introduced Online Biometric Attendance System

PITB Has Been Introduced Online Biometric Attendance System

پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں بائیو میٹرک حاضری سسٹم رائج

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے صوبے بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں آن لائن بائیومیٹرک حاضری سسٹم (Biometric Attendance System) متعارف کرا دیا ہے۔نئے سسٹم کی بدو لت صوبے بھر کے ڈاکٹروں، ماہرین اور انتظامیہ کی ہسپتال میں مقررہ وقت پر حاضری میں بہتری آئے گی۔صوبے بھر کے تمام ہسپتالوں میں ضرورت کے مطابق بائیو میٹرک ڈیوائس نصب کر دی گئی ہیں۔

ڈاکٹروں سمیت ہسپتال کا عملہ مقررہ وقت میں اس ڈیوائس کی مدد سے اپنی حاضری لگانے کا پابند ہوگا۔اس سسٹم کے لیے ایک مربوط ڈیش بورڈ بھی بنایا گیا ہے جس کی مدد سے انتظامیہ ہسپتال کے ڈاکٹروں اور دیگر لوگوں کی باقاعدگی پر نظر رکھ سکے گی۔
حکومت پنجاب نے مریضوں کی شکایات، کہ ڈاکٹر مقررہ اوقات میں ہسپتال نہیں آتے اور نہ چیک اپ کرتے ہیں، کے بعد پہلے مرحلے میں اس نظام کو صرف لاہور ، راولپنڈی اور فیصل آباد میں متعارف کرایا تھا، اس کے بعد اسے صوبے بھر میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


ڈاکٹر محمد یوسف کاظمی، میڈیکل سپریٹنڈنٹ، ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال شیخورہ پورہ کے مطابق اس نظام کے آنے سے ہسپتال میں حاضری اور مریضوں کی شکایات کے حوالے سے کافی بہتری آئی ہے۔

Online Biometric Attendance System (BAS), an initiative by PITB

Online Biometric Attendance System (BAS), an initiative by PITB has been introduced in all the DHQ and THQ hospitals across Punjab to make health delivery network effective and to improve health services for public by ensuring presence and punctuality of doctors, consultants and administrative staff during duty hours. An adequate number of biometric devices have been installed for hospital employees to mark attendance therefore, avoiding any inconvenience. A consolidated dashboard makes this system very useful by allowing Health managers to keep a track of staff punctuality and measure efficiency.

Posted by Punjab Information Technology Board (PITB) on Friday, July 31, 2015
تاریخ اشاعت: 2015-08-01

More Technology Articles