Police can spot differences between identical twins by melting DNA

Police Can Spot Differences Between Identical Twins By Melting DNA

پولیس جڑواں ہم شکل افراد کی شناخت کرنے کے قابل

پولیس کی سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ مشکوک جڑواں ہم شکل میں سے مجرم کو الگ کرنا۔ عام طور پر اس کے لیے جینز کو ڈی این اے نمونوں سے متواتر ملایا جاتا ہے، ایک ماہ کی محنت کے باوجود بھی حاصل وصول کچھ نہیں ہوتا۔ اب برطانوی سانئسدانوں کی ٹیم نے ایک ایسا طریقہ ایجاد کرلیا ہے جس کی مدد سے ڈی این اے کو پگھلا کر جڑواں ہم شکل افراد میں فرق کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹیم کا کہنا ہے کہ جین کو گرم کرنے سے وہ ہائیڈروجن بونڈز الگ ہو جاتے ہیں جو کسی بھی شخص کے ماحول اور عادات سے بنتے ہیں۔ اگرہم شکل جڑواں افراد ایک ہی ماحول میں اور ایک ہی طرح رہے ہوں تو جین اور ہائیڈروجن کے الگ ہونے کی مختلف مراحل پر تصویریں لی جاتی ہیں ۔ ان تصویروں سے پتہ چل جاتا ہے کہ کون سا کون ہے؟
اس ٹیکنالوجی کےلیے بڑے پیمانے پر نمونے درکار ہونگے ورنہ یہ طریقہ کام نہیں کرے گا۔ اس بات کے چانس بہت کم ہیں کہ پولیس کو ہر موقع واردات پر اتنے زیادہ نمونہ ملے۔ اگر یہ طریقہ کار پولیس نہ بھی استعمال کرے تب بھی سائنس کی اہم پیش رفت ہے ، جسے بہت سے کاموں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-27

More Technology Articles