Prisma now works offline to take its photo filters to the next level

Prisma Now Works Offline To Take Its Photo Filters To The Next Level

پرزما ایپلی کیشن اب آف لائن بھی کام کرے گی

پرزما کے اینڈروئیڈ پلیٹ فارم پرآتے ہی اس کی مقبولت میں بے حد اضافہ ہواہے۔صارفین کے مطابق اس ایپلی کیشن کی جہاں بے شمار خوبیاں ہیں وہیں وہ اس کی ایک خامی کی بھی بات کرتے ہیں۔ صارفین کی اکثر یت کا کہنا ہے کہ ایپلی کیشن تھوڑی سست ہے۔پرزما کے سست ہونے کی سب سے بڑی وجہ ایپلی کیشن کا صرف آن لائن کام کرنا ہے۔

اس وقت ایپلی کیشن کام کرتے ہوئے تصویر کو پہلے کلاؤڈ پر اپ لوڈ کرتی ہے، پھر فلٹر اپلائی کرتی ہے اور پھر ڈاؤن لوڈ کر کے صارفین کے سامنے پیش کرتی ہے۔ اس لیے پرزما پر کام کرنے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ آپ کے پاس تیز رفتار انٹرنیٹ کنکشن ہو۔ تاہم اب یہ سب بدلنے والا ہے۔
اب پرزما آف لائن بھی کام کرے گی۔پرزما کے آف لائن کام کرنے کا سب سے بڑا فائدہ تو پراسیسنگ سپیڈ کا ہی ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ صارفین کا انٹرنیٹ ڈیٹا بھی کم خرچ ہوگا۔
پرزما نے ابھی یہ تبدیلی صرف آئی او ایس ایپلی کیشن میں شامل کی ہے۔ جلد ہی اسے اینڈروئیڈ ایپلی کیشن میں بھی شامل کیا جائے گا۔اس وقت آئی فون 6 میں 6سیکنڈ میں فوٹو پراسیس ہوتا ہے جبکہ آئی فون 6 ایس میں ایک فوٹو کو پراسس ہونے میں 5 سکینڈ لگتے ہیں۔پرزما کا کہنا ہے کہ صارفین پرزما کو سمارٹ فون بینچ مارک کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
52ملین ڈاؤن لوڈ اور 4 ملین روزانہ ایکٹیو صارفین کے ساتھ پرزما اب جلد ہی ویڈیو سپورٹ بھی متعارف کرائے گا۔ پرزما کی کوشش ہے کہ فوٹو پراسیسنگ کو موبائل ایپلی کیشن میں شامل کر کے سرور پر ویڈیوز کی پیچیدہ پراسیسنگ کرے۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-24

More Technology Articles