PTCL Eidee Offer gives Cars and Motorcycles

PTCL Eidee Offer Gives Cars And Motorcycles

پی ٹی سی ایل لایا صارفین کے لیے عیدی

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پی ٹی سی ایل عیدی کے نام سے نئی پیشکش متعارف کرائی ہے۔ اس پیشکش کے تحت صارفین کو بذریعہ قرعہ اندازی 1300 سی سی ہنڈا سٹی کاریں اور ہیرو موٹر سائیکل ملیں گے۔

شرکت کا طریقہ کار
قرعہ اندازی میں شمولیت کے لیے پی ٹی سی ایل لینڈ لائن صارفین کو اپنا موجودہ ٹیلی فون بل اس کی مقررہ تاریخ گذرنے سے پہلے جمع کرانا ہوگا۔



قابلیت کا معیار
• پی ٹی سی ایل کے وہ تمام پرائیویٹ صارفین جنہوں نے اپنا تازہ ترین تمام بل مقررہ تاریخ گذرنے سے پہلے جمع کرا دیا ، وہ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہونگے۔
• جو صارفین اس آفر سے فائدہ اٹھا رہے ہوں، ان کا کنکشن فعال ہونا چاہے۔

(جاری ہے)



پی ٹی سی ایل کی پالیسی کے مطابق درج ذیل افراد اس آفر سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے
• پی ٹی سی ایل کے ملازمین
• پی ٹی سی ایل کے ڈسٹری بیوٹرز اور پارٹنرز
• یوفون کے ملازمین
• پی ٹی سی ایل کے کارپوریٹ سبسکرئبر
• ایسے صارفین جو بل مقررہ تاریخ کے بعد ادا کریں گے
• ایسے افراد کو بل کی مکمل ادائیگی کی بجائے بل کی قسطیں بنوائیں گے

لکی ڈرا
اس آفر کے تحت پی ٹی سی ایل دو قرعہ اندازیاں کرے گا۔

پہلی قرعہ اندازی یکم جولائی 2015 کو ہو گی جس میں 1 کار اور 5 موٹر سائیکل انعام میں دئیے جائیں گے۔ دوسری قرعہ اندازی 14 جوالائی 2015 کو ہو گی، دوسری قرعہ اندازی میں بھی 1 کار اور 5 موٹر سائیکل انعام میں دئیے جائیں گے۔

انعام نکلنے کے ایک ماہ بعد تک اگر کوئی انعام وصول کرنے نہ آیا تو پی ٹی سی ایل اس کا انعام ضبط کرنے کا حقدار ہوگا۔


انعام یافتگان کے لیے ضروری باتیں
1. پی ٹی سی ایل لینڈ لائن کی ملکیت انعام جیتنے والے کے نام ہی ہونی چاہے۔
2. انعام یافتگان کو پی ٹی سی ایل کے نمبر 051-1236 مطلع کیا جائے گا۔
3. انعام حاصل کرنے کے لیے انعام یافتگان اپنے ادا شدہ بل کی کاپی یا کوئی دوسرا ثبوت ہمراہ لائیں۔
4. فون نمبر کی ملکیت کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کرنے والے کو نااہل قرار دے دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-30

More Technology Articles