PTCL Introduces Limitless Packages for CharJi and EVO Customers

PTCL Introduces Limitless Packages For CharJi And EVO Customers

چارجی اور ایوو صارفین کے لیے نئے اوربہتر پیکیجیز

کچھ دن پہلے ہی خبریں آئیں تھی کہ پی ٹی ایل چارجی اور ایوو کے پیکیجیز میں تبدیلی کر رہا ہے(تفصیلات اس صفحے پر
اب پی ٹی سی ایل نے CharJi ااور EVO 9.3کے نئے پیکیجیز کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
نئے پیکیجیز کے تحت پی ٹی سی ایل کے صارفین زیادہ بہتر رفتار پر مناسب قیمت میں زیادہ انٹر نیٹ ڈیٹا استعمال کر سکتے ہیں۔

جو صارفین نئے پیکیجیز سے فائدہ اٹھانا چاہیں انہیں 31 دسمبر 2015 سے پہلے چارجی ایوو یا ایوو ونگل 9.3خریدنی پڑے گی یا پیکیجز اپ گریڈ کرنا ہوگا۔نئے پیکیجیز کے تحت صارفین 1000 روپے میں 15 جی بی ڈیٹا سے لیکر 2000 ماہانہ میں لامحدود ڈیٹا تک استعمال کر سکتے ہیں۔ان رعایتی پیکیجیز کی مدت معیاد ڈیوائس خریدنے سے لے کر 6 ماہ تک ہے۔

(جاری ہے)


پی ٹی سی ایل کی چارجی ، پاکستان کی تیز رفتار ترین وائرلیس براڈ بینڈ سروس ہے جس سے 36 ایم بی پی ایس کی رفتار پر براڈ بینڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ سروس ایوو کا ہی تسلسل ہے جو 250 شہروں میں دستیا ب ہے۔

قواعد و ضوابط
• ڈیوائس کی قیمت لاگو ہوگی
• موجودہ صارفین ان پیکجیز پر اپ گریڈ ہو سکتے ہیں
• نئے EVO 9.3کے15 جی بی پیکیجیز پر منتقل ہونے کے لیے ایک دفعہ 500 روپے فیس لاگو ہوگی
• رعایتی پیکیجیز 31 اکتوبر 2015 سے پہلے ڈیوائس خریدنے سے لیکر کر 6 ماہ تک قابل استعمال ہونگے
• ماہانہ لائن رینٹ اور تمام ٹیکسز شامل ہیں
• پیکیج ٹیرف 6 ماہ تک قابل استعمال ہے
• ڈیٹا کی حد 6 ماہ بعد لاگو ہو گی

نوٹ (برائے لامحدود ڈیٹاپیکیج )
• فیئر یوز پالیسی کے تحت 300 جی بی کی حد لاگو ہوگی
• اضافی استعمال پر EVO 9.3کے پری پیڈ صارفین سے 0.15روپے فی ایم بی اور پوسٹ پیڈ صارفین سے 100 روپے فی جی بی چارج کیے جائیں گے
• CharJi EVO پر500 روپے میں 5 جی بی بکٹ بھی حاصل کی جاسکتی ہے
• ماہانہ لائن رینٹ اور تمام ٹیکسز شامل ہیں

پی ٹی سی ایل ایوو اور چارجی کے نئے پیکیجیز درج ذیل ہیں

PTCL Introduces Limitless Packages for CharJi and EVO Customers
تاریخ اشاعت: 2015-09-01

More Technology Articles