PTCL introduces new Wingle packages

PTCL Introduces New Wingle Packages

پی ٹی سی ایل ایو وینگل کا رعائیتی پیکج متعارف !

پی ٹی سی ایل اپنے ایوو وینگل صارفین کے لیے ایک اور پیشکش لے کر حاضر ہو ا ہے۔ پی ٹی سی ایل کی اس نئی پیشکش کے مطابق وہ صارفین جو 31 دسمبر سے پہلے پہلے ایوو وینگل کا 20 جی بی والا پیکج خریدیں گے وہ اگلا پورا سال 1250 روپے ماہانہ لائن رینٹ سے مستفید ہو سکیں گے۔
یعنی 31 دسمبر سے پہلے پہلے ایوو وینگل کا نیا کنکشن حاصل کرنے پر 1250 روپے ماہانہ لائن رینٹ جو کے اس سے پہلے 1500 روپے ماہانہ تھا حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اس پیشکش سے وہ صارفین بھی مستفید ہو سکتے ہیں جنہوں نے 30 جولائی 2014 کے بعد سے اپنی ایوو ونگل ڈؤائس کو ریچارج نہیں کیا۔یہ پیشکش پریپیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین دونوں کے لیے ہے۔
31 دسمبر2014 کو ڈسکاؤنٹ ختم ہونے پر اس پیکج کے تمام سبسکرائبرز کو خودبخود سٹینڈرڈ 20GB پیکج پر شفٹ کر دیا جائے گا۔
رعائیتی لائن رینٹ 31 دسمبر2014 سے پہلے پہلے کارڈ لوڈ کرنے پر حاصل ہوگا۔31 دسمبر2014 کے بعد کارڈ لوڈ کرنے والے صارفین یہ لائن رینٹ حاصل نہیں کر پائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2014-11-26

More Technology Articles