Punjab to Get Free Public Wi-Fi Across the Province

Punjab To Get Free Public Wi-Fi Across The Province

پنجاب کے عوامی مقامات پر ہوگا وائی فائی بالکل مفت

حکومت پنجاب صوبے کو ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے پر لانے کے لیے نت نئے منصوبے شروع کر رہی ہے۔ انہیں میں سے ایک منصوبہ صوبہ پنجاب کے عوامی مقامات پر مفت وائی فائی کی فراہمی ہے۔پنجاب حکومت نے صوبے کے عوامی مقامات پر مفت وائی فائی فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
مفت وائی فائی کی سہولت تمام اہم تعلیمی اداروں، ہسپتاوں، ریلوے اسٹیشنوں، ائیر پورٹس، میٹرو بس روٹ اور بس سٹینڈ سمیت دوسری جگہوں پر دستیاب ہوگی۔


وائی فائی کی یہ سہولت تمام شہریوں کے لیے مفت میں دستیاب ہوگی۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کےمطابق پہلے مرحلے پریہ سہولت لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں شروع کی جائے گی۔ اس کے بعد اس کا دائرہ صوبے کے دوسرے شہروں تک پھیلا دیا جائےگا۔
اس سہولت کےمتعارف کرانے کا مقصد جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے صوبے میں تعلیم کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

اس پراجیکٹ کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ پنجاب نے سکولوں میں پانچویں سے دسویں جماعت تک ریاضی اور سائنس کے اساتذہ کے لیے مفت ٹیبلٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔

اس کے علاوہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی ، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے تعاون سے بچوں کے تدریسی مواد کو ڈیجیٹلائز کرنے کے پروگرام پر کام رہا ہے۔ پنجاب حکومت صوبے کے ہزاروں سکولوں میں مفت ٹیبلٹ فراہم کرنے کا بھی اعلان کر چکی ہے۔ (تفصیلات اس صفحے پر)

تاریخ اشاعت: 2015-02-28

More Technology Articles