Rafay Baloch Recognized as One of the Top Ethical Hackers of 2014

Rafay Baloch Recognized As One Of The Top Ethical Hackers Of 2014

پاکستانی نوجوان کا اعزاز۔۔۔ رافع بلوچ 2014 کے سرفہرست ہیکرز میں شامل

21 سالہ رافع بلوچ جو بحریہ یونیورسٹی کراچی کے طالب علم ہیں، انہیں ، انفارمیشن سیکورٹی رپورٹس شائع کرنے والے تل ابیب، اسرائیل کےچیک مارکس(CheckMarx)نے سال 2014 کے پانچ سرفہرست وائٹ ہیٹ ہیکر زمیں شامل کیا گیا ہے(وائٹ ہیٹ ہیکرز کو بااخلاق ہیکرز بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کسی سرور یا نیٹ ورک میں داخل ہو کر اس کے مالکان کو اس سرور یا نیٹ ورک کے سیکیورٹی ہولز کے بارے میں بتاتے ہیں یا ان سیکیورٹی ہولز کو دور کرتے ہیں)۔

(جاری ہے)


رافع بلوچ کو یہ اعزاز اینڈرائیڈ اوپن سورس پلیٹ فارم براؤزر 4.4 سے پیشتر کے ورژن میں ایک خامی دریافت کرنے پر ملا۔
رافع بلوچ نے ہیکنگ کے حوالے سے ایک کتاب بھی لکھی ہے جس کا عنوان Ethical Hacking and Penetration Testing Guide”, an in-depth guide to internet securityہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے انٹرنیٹ کی بہت سی کمپنیوں کی جانب سے شروع کیے بگ باؤنٹی پروگرام میں بھی حصہ لیا ہے۔رافع بلوچ نے پے پال سے 10 ہزار ڈالر کا انعام بھی وصول کیا ہے۔ اس کے علاوہ آن لائن سیکیورٹی کے حوالے سے انہیں ایک مستقل نوکری کی بھی پیشکش کی جا چکی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-07

More Technology Articles